உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Assembly Elections 2022 : الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، 22 جنوری تک پدیاترا، سائیکل ریلی اور نکڑ میٹنگوں پر جاری رہے گی روک

    Assembly Elections 2022 : الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، 22 جنوری تک پدیاترا، سائیکل ریلی اور نکڑ میٹنگوں پر جاری رہے گی روک

    Assembly Elections 2022 : الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، 22 جنوری تک پدیاترا، سائیکل ریلی اور نکڑ میٹنگوں پر جاری رہے گی روک

    الیکشن کمیشن (Election Commission) نے اسمبلی انتخابات کیلئے ریلیوں (Election Rally) اور جلسوں پر پابندی میں 22 جنوری تک کی توسیع کردی ہے ۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں اگلے ماہ سے ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے کمیشن نے 15 جنوری تک فیزیکل ریلی کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : الیکشن کمیشن (Election Commission) نے اسمبلی انتخابات کیلئے ریلیوں (Election Rally)  اور جلسوں پر پابندی میں 22 جنوری تک کی توسیع کردی ہے ۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں اگلے ماہ سے ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے کمیشن نے 15 جنوری تک فیزیکل ریلی کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ حالانکہ کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو یہ چھوٹ دی ہے کہ زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت یا ہال کی صلاحیت کے 50 فیصد یا ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذریعہ مقررہ حد کے تحت بند مقامات پر میٹنگیں منعقد کی جاسکتی ہیں ۔

      الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت، گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے چیف سکریٹریوں اور سبھی پانچوں ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ۔ حکام نے ملک میں کورونا انفیکشن کی موجودہ صورتحال اور پانچ انتخابی ریاستوں میں اس کے رجحان کو دیکھتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ جائزہ میٹنگ کے بعد یہ ہدایت دی گئی ہے کہ 22 جنوری تک روڈ شو، پیدل یاترا، سائیکل/ بائیک ریلی پر پابندی برقرار رہے گی ۔ جائزہ لینے کے بعد کمیشن مزید ہدایات جاری کرے گا ۔


      ہدایات کے مطابق "کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو 22 جنوری تک فیزیکل ریلی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ سیاسی جماعتوں کو انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور کووڈ پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ 8 جنوری کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام پابندیاں جاری رہیں گی ۔

      ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 15 جنوری تک ہر قسم کی ریلیوں پر پابندی لگا دی تھی اور صرف ورچوئل مہم کی اجازت گئی تھی ۔

      الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری گائیڈلائنس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی پیدل یاترا، سائیکل یاترا یا روڈ شو کرنے پر روک ہے ۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا تھا کہ وہ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ مہم چلائیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: