اسبملی انتخابات : تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ جاری ، صبح سے ہی نظر آرہی ہیں لمبی قطاریں

پڈوچیری : مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری ، تمل اور کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔

May 16, 2016 08:56 AM IST | Updated on: May 16, 2016 10:38 AM IST
اسبملی انتخابات : تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ جاری ، صبح  سے ہی نظر آرہی ہیں لمبی قطاریں

پڈوچیری : مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ پڈوچیری  میں 30 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج صبح سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ شہر کے کئی پولنگ مراکز پر ووٹروں خاص طور پر خواتین کو سات بجے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی قطاروں میں دیکھا گیا۔

کل 930 پولنگ مراکز میں سے 148 کو مخدوش قرار دیا گیا ہے اور ان کی خصوصی نگرانی کے حکم دیئے گئے ہیں. انتخابی ڈیوٹی کے لئے خاصی تعداد میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ آج ووٹنگ میں 494224 خواتین اور 79 ٹرانس جینڈر سمیت کل 941935 ووٹر مجموعی طور پر 97 آزاد سمیت 344 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ادھر تمل ناڈو میں 232 رکنی اسمبلی کے 15 ویں عام انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح پولنگ شروع ہو گئی۔ ریاست کی اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں غالبا پہلی باراس قدر کثیر طرفہ مقابلہ ہو رہا ہے. اس میں حکمراں آل انڈیا انا دراوڑ منیتر كزگم (انا ڈی ایم ے)، دراوڑ منیتر كزگم (ڈی ایم کے) كانگریس اتحاد، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت اتحاد، ڈی ایم ڈی کے کی قیادت والی پیپلز ویلفیئر فرنٹ، پی ایم کے اور نام تامزار پارٹی اور دوسرے شامل ہیں۔

اس انتخاب میں 2.93 کروڑ خواتین سمیت قریب 5.79 کروڑ لوگ حق رائے ادا کر کے 3740 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ امیدواروں میں 319خواتین، دوباٗی ٹرانس جینڈر امیدوار سمیت وزیر اعلی جے للتا اور سابق وزیر اعلی کے کروناندھی شامل ہیں۔

Loading...

الیکشن کمیشن نے انا ڈی ایم کے اور ڈی ایم کی طرف سے ووٹروں کے درمیان رقم بانٹنے کی شکایات ملنے پر اراواكوریچي اور تنجار اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ 23 مئی تک کے لئے ٹال دی ہے.

Loading...