گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی آج 8 بجے سے شروع ہوچکی ہے۔ نتائج آج شام تک آجائیں گے۔ زیادہ تر ایگزٹ پول نے گجرات میں لگاتار ساتویں مرتبہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ اگر بی جے پی یہاں جیت جاتی ہے تو وہ مغربی بنگال میں کمیونسٹ مورچے کی لگاتار سات مرتبہ جیت کے ریکارڈ کی برابری کرلے گی۔ وہیں، ہماچل میں بی جے پی-کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر بتائی جارہی ہے۔
ہماچل میں 68 سیٹوں پر 12 نومبر جب کہ گجرات میں 182 سیٹوں پر دو مرحلوں میں 1 اور 5 دسمبر کو ووٹنگ کرائی گئی تھی۔ گجرات میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔
ہماچل میں 1985 کے بعد کبھی برسراقتادر پارٹی کی اقتدار میں واپسی نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں 75 فیصدی سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے 44 سیٹیں جیتیں تھیں جب کہ اکثریت کا نمبر 35 سیٹوں کا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کو لے کر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Hardik Patel predicts 135 to 145 seats for BJP in Gujarat
ضمنی الیکشن کے نتائج میں مین پوری پر نگاہیں آج پانچ ریاستوں کے چھ اسمبلی سیٹوں اور مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ہوئے بائے الیکشن کے ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ یوپی کی رام پور، کھتولی کے علاوہ اوڈیشہ کی پدم پور، راجستھان کی سردار شہر، بہار کی کڑھنی، چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ کے نتائج آج ہی آئیں گے۔
Counting of votes on 68 seats in Himachal Pradesh Assembly elections underway
ووٹوں کی گنتی کے مقامات پر سخت انتظامات سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔ گجرات کے چیف الیکٹورل آفیسر بھارتی نے کہا کہ ریاست میں 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے انسپکٹر اور اسسٹنٹ الیکشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے لیے 182 کاؤنٹنگ انسپکٹرز اور 494 اسسٹنٹ الیکشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ گنتی کے مراکز پر تین درجے سیکورٹی کا انتظام ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔