زکوٰۃ پرسروے : 94 فیصد لوگوں نے اجتماعی زکوٰۃ فنڈ کی ضرورت پردیا زور

سروے میں حصہ لینے والے 75 فیصد لوگوں کا ماننا ہیکہ منظم زکوٰۃ سے مسلم سماج میں تبدیلی آسکتی ہے

May 17, 2019 11:51 AM IST | Updated on: May 17, 2019 11:53 AM IST
زکوٰۃ پرسروے : 94 فیصد لوگوں نے اجتماعی زکوٰۃ فنڈ کی ضرورت پردیا زور

زکوٰۃ ارکانِ اسلام کا ایک ستون ہے ۔ رمضان کے مبارک مہینے میں مسلمان زکوٰۃ کی ادائیگی کرتے ہیں۔ماہِ مقدس کی آمد سے قبل ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے تعلیم یافتہ مسلم طبقے میں آن لائن زکٰوۃ سروے کا انعقاد کیا۔ اس سروے میں ملک کے بیس سے زیادہ شہروں کےتقریباً پانچ ہزار افراد نے حصہ لیا ۔اس سروے کے مطابق تیس فیصد تعلیم یافتہ مسلم زکٰوۃ کے بارے میں جانتے ہی نہیں ۔ جبکہ چالیس فیصد افراد یہ نہیں جانتے ہیں کہ زکٰوۃ نکالنے کا حساب سے کس طرح کیا جائے۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی کی جاب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیاہے 40 فیصدلوگ رمضان میں زکوٰۃ دیتے ہیں۔جبکہ 60 فیصد افراد رمضان کے علاوہ بھی زکوٰۃ دیتے ہیں۔ اسطرح 75 فیصدلوگ ہرسال زکوٰۃ رشتہ دار اور مخصوص افراد کو دیتے ہیں یا انہیں دیتے ہیں جوان تک زکوٰۃ لینے کیلئے پہنچتے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والے 75 فیصد لوگوں کا ماننا ہیکہ منظم زکوٰۃ سے مسلم سماج میں تبدیلی آسکتی ہے۔ ہمارے نمائندے محی الدین نےاس سروے کے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کے مقصد سے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے ذمہ داروں سے بات چیت کی

Loading...

Loading...