ہوم » نیوز » وطن نامہ

مشرقی لداخ کے گلوادی وادی میں کم از کم 20 جوان شہید، چین کے 43 فوجی ہلاک

مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں چین کے ساتھ پُرتشدد جھڑپ میں کم ازکم 20 جوان مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

  • Share this:
مشرقی لداخ کے گلوادی وادی میں کم از کم 20 جوان شہید، چین کے 43 فوجی ہلاک
مشرقی لداخ کے گلوادی وادی میں کم از کم 20 جوان شہید، چین کے 43 فوجی ہلاک

نئی دہلی: مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں چین کے ساتھ پُرتشدد جھڑپ میں کم ازکم 20 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ چین کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔  سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس سے پہلے اعلیٰ سطح پر جو اتفاق رائے ہوا تھا، اگر چین نے سنجیدگی سے اس پر عمل کیا ہوتا تو دونوں فریق کی طرف سے جو نقصان ہوا ہے، اس سے بچا جا سکتا تھا۔




وزارت خارجہ (Foreign Ministry) کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ ’بارڈر مینجمنٹ پر ذمہ دارانہ نظریہ ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان کا واضح طور پر ماننا ہے کہ ہماری تمام سرگرمیاں ہمیشہ ایل اے سی (حقیقی کنٹرول لائن) کے ہندوستانی حصے کی طرف ہوئی ہیں۔ ہم چین سے بھی ایسی ہی امید کرتے ہیں’۔



اس سے قبل وزارت خارجہ (Foreign Ministry) کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ ہندوستان اور چین (India and China) کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہندوستان اور چین کے سینئر کمانڈروں کے درمیان 6 جون کو میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد گراونڈ سطح پر کمانڈروں کے درمیان کئی میٹنگیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب بات چیت کے درمیان ہمیں امید تھی کہ سب اچھا ہوگا۔
First published: Jun 16, 2020 10:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading