ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اٹل بہاری واجپئی کی دوسری برسی پر صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے پیش کیا خراج عقیدت

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جےپی کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت دیگر بڑے لیڈروں اور مرکزی وزرا نے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر ان کی سمادھی استھل ’سدیو اٹل‘ جاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 16, 2020 06:05 PM IST
  • Share this:
اٹل بہاری واجپئی کی دوسری برسی پر صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے پیش کیا خراج عقیدت
اٹل بہاری واجپئی کی دوسری برسی پر صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے پیش کیا خراج عقیدت

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت دیگر بڑے لیڈروں اور مرکزی وزرا نے اتوار کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر ان کی سمادھی استھل ’سدیو اٹل‘ جاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ آنجہانی واجپئی کی آج دوسری برسی ہے۔ وہ بی جےپی کے پہلے رہنما تھے جو ملک کے وزیراعظم بنے تھے۔ صدر جمہوریہ کووند آج صبح سدیو اٹل پہنچے اور آنجہانی واجپئی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔


نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ نائیڈو نے اتوار کے روز ایک پیغام میں کہا کہ مسٹر واجپئی کی دوستانہ ، مہذب اور باوقار سیاست آئندہ بھی قائدین کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا’’ہماری نسل کے بہترین مقرر ،اجات شترو، لبرل جمہوری اقدار کے علمبردار ،الفاظ کےفنکار، قوم پرست، شاعر، بہترین منتظم ، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجاہنی اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر میں ان کی یادوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں! میں دعا کرتا ہوں کہ اٹل جی کے ذریعہ قائم آزاد خیال دوستانہ سیاست کی پروقار روایات ہماری رہنمائی کرتے رہیں‘‘۔ اس سے قبل مسٹر نائیڈو واجپئی کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ گئے اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نائب صدر نے ’ سدیو اٹل‘ پر منعقدہ دعائیہ جلسہ میں بھی شرکت کی۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی دوسری برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے آنجہانی واجپئی کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کیا اور کہا ’’ہمارے پیارے اٹل جی کو ان کی برسی پر پر خراج تحسین پیش ہے۔ ہندوستان ان کی شاندارخدمات اورملک کی ترقی کے لئے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا‘‘۔




ممتا بنرجی نے خراج عقیدت پیش کیا

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے اتوار کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر انہیں سلام کیا۔ محترمہ بینرجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا،’’عظیم رہنما اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کی برسی پر سلام۔ ‘
انہوں نے کہا،’’ان کے ساتھ کئی یادو کو میں سنبھال کر رکھوں گی۔‘‘
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 16, 2020 06:05 PM IST