உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم پی عتیق احمد کی بیگم نے CMیوگی کو خط لکھ کر کی یہ اپیل!

    سابق ایم پی عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھا خط۔

    سابق ایم پی عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھا خط۔

    شائستہ پروین نے الزام لگایا ہے کہ اُن کے رشتہ دار عمران جانو پہلے اُن کے شوہر کا ہی کاروبار دیکھتے تھے لیکن اُن کے جیل جانے کے بعد انہوں نے کاروبار الگ کرلیا۔ شائستہ پروین کے مطابق عمران جانو اُن کے شوہر کا نام بدنام کررہے ہیں۔

    • Share this:
      الہ آباد: جب سے یوگی حکومت آئی ہے ریاست میں کئی طرح کی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہے۔ مجرموں کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے کہ یوگی حکومت میں بڑے بڑے مافیا اور مجرموں نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ مافیا قرار دئیے گئے یو پی کے طاقتور لیڈر اور سابق ایم پی عتیق احمد ان دنوں گجرات کے احمدآباد کے سابرمتی جیل میں بند ہے۔ 31 دسمبر کو عتیق احمد، اُن کے چھوٹے بیٹے علی عتیق اور 15 دیگر کے خلاف کریلی تھانے میں کیس درج ہوا اس کے بعد عتیق احمد کا خاندان سی ایم یوگی سے انصاف کی اپیل کررہا ہے۔ عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے سی ایم یوگی کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے اپنے شوہر عتیق احمد اور بیٹے علی عتیق کے خلاف درج کیسیز میں غیر جانبدار جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

      رشتہ دار پر الزام
      شائستہ پروین نے الزام لگایا ہے کہ اُن کے رشتہ دار عمران جانو پہلے اُن کے شوہر کا ہی کاروبار دیکھتے تھے لیکن اُن کے جیل جانے کے بعد انہوں نے کاروبار الگ کرلیا۔ شائستہ پروین کے مطابق عمران جانو اُن کے شوہر کا نام بدنام کررہے ہیں۔ عمران کسانوں کی زمینیں اور مکان سستے میں ہڑپ لیا کرتے ہیں جس سے اُن کے شوہر کی امیج خراب ہورہی ہے۔

      شائستہ پروین نے کہا ہے کہ عمران جانو کو میں نے کئی مرتبہ منع کیا اور سمجھانے کی کوشش کی۔ عمران جانوکا کاروبار بارہ بنکی، بہرائچ اور لکھنو ضلع میں چل رہا ہے۔ لیکن کاروبار کا حساب مانگنے پر وہ حساب نہیں دیتے۔ اسی رنجش کی وجہ سے عمران جانو کے بھائی زیشان نے اُن کے چھوٹے بیٹے علی عتیق کو فرضی کیس میں پھنسایا ہے۔

      شائستہ پروین نے سی ایم یوگی سے اپیل کی ہے کہ پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے۔ اُن کے مطابق عین الدین پور میں زمین کو لے کر ہوئے ہنگامے کے وقت اُن کا بیٹا علی عتیق موقع پر موجود نہیں تھا۔ شائستہ پروین نے عمران جانو کی لینڈ مافیا کے طور پر جائیداد کی جانچ کی بھی سی ایم یوگی سے مانگ کی ہے۔

      فرار ہے عیتق کے بیٹے
      قابل ذکر ہے کہ طاقتور لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے رشتہ دار عمران جانو کے بھائی ذیشان نے 31 دسمبر 2021 کو کریلی تھانے میں عتیق احمد، چھوٹے بیٹے علی عتیق اور 15 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان پر پانچ کروڑ کی جبری وصولی، پانچ بیگھا زمین کی باونڈری وال جے سی بی سے گرانے اور قبضہ کرنے کے ساتھ ہی اُنہیں دھمکانے کا الزام ہے۔ عتیق احمد کا چھوٹا بیٹا علی عتیق فرار ہے جس پر پولیس انعام مقرر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ بڑا بیٹا محمد عمر پہلے سے ہی فرار ہے اور سی بی آئی نے اُس پر دو لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: