عتیق احمد بولا، میرا کنبہ پوری طرح برباد ہوگیا، مافیا گیری پہلے ہی ختم، اب تو بس رگڑا جا رہا ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مافیا کے سرغنہ نے کہا کہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ... میں آپ لوگوں کی وجہ سے زندہ ہوں، اس کے بعد صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ خوفزدہ ہے، عتیق نے کہا کہ 'ہمارا خاندان مکمل طور پر برباد ہو گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
    جے پور۔ بدنام زمانہ مافیا عتیق احمد کو احمد آباد سے ایک بار پھر لانے والی اتر پردیش پولیس ٹیم کا قافلہ آج دوپہر کے بعد پریاگ راج پہنچ سکتا ہے۔ خبر لکھے جانے تک پولیس کا قافلہ ایم پی کے شیو پوری ضلع سے جھانسی کے لیے روانہ ہو چکا تھا۔ اس سے قبل راجستھان کے ڈنگر پور ضلع میں اس قافلے کی ایک گاڑی میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ تقریباً ایک گھنٹے تک یہاں کے ایک پولیس اسٹیشن میں ٹھہری ہوئی تھی۔

    اس کے بعد عتیق احمد کا قافلہ دیر رات راجستھان کے بونڈی پہنچا تو میڈیا والوں نے اسے گھیر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مافیا کے سرغنہ نے کہا کہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ... میں آپ لوگوں کی وجہ سے زندہ ہوں، اس کے بعد صحافیوں نے پوچھا کہ کیا وہ خوفزدہ ہیں، عتیق نے کہا کہ 'ہمارا خاندان مکمل طور پر برباد ہو گیا اور ایک اور سوال کوئی پوچھ رہا تھا کہ مافیاگیری ختم ہونے والی ہے…. لیکن مافیاگیری کا اختتام تو پہلے ہی ہو چکا، اب اسے خالی رگڑا جا رہا ہے۔

    'میں جیل میں تھا، قتل کا علم نہیں'
    دوسری جانب امیش پال قتل کیس سے متعلق سوال پر عتیق نے کہا کہ 'میں جیل میں تھا، مجھے کیا معلوم؟ ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم جیل میں تھے، ہمیں نہیں معلوم۔‘‘ اس کے ساتھ ہی جب عتیق سے ان کے اہل خانہ اور بیٹے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو کوئی فون کال نہیں کیا۔

    مسجد میں نماز پڑھنے کو لیکر دو فریق میں لڑائی، پتھراؤ بھی ہوا، بچوں سے شروع ہوا جھگڑا۔۔

    30اپریل کو ماردوں گا، سلمان خان کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، پکڑا گیا، 'راکی بھائی'

    آپ کو بتا دیں کہ اس بار مافیا لیڈر عتیق احمد کو امیش پال قتل کیس میں سی جے ایم کورٹ میں پیش ہونے کے لیے پریاگ راج لایا جا رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پولیس اس سے یہاں پوچھ گچھ کے لیے 14 دن کے کسٹڈی ریمانڈ کی درخواست کر سکتی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: