پولیس وین میں سپاہی پر بھڑکے عتیق احمد، ستا رہا موت کا ڈر، کہا: ہم کو پروگرام معلوم ہے
پولیس وین میں سپاہی پر بھڑکے عتیق احمد، ستا رہا موت کا ڈر، کہا: ہم کو پروگرام معلوم ہے
Atiq Ahmed Updates: مافیا ڈان عتیق احمد پریاگ راج کے راستے میں ہیں ۔ عتیق احمد کو گجرات کی سابر متی جیل سے سڑک کے راستے پریاگ راج لایا جارہا ہے ۔ وہیں خبر ملی ہے کہ وین میں بیٹھنے سے پہلے خوفزہ عتیق احمد کچھ دیر بعد ہی سپاہی پر بھڑک اٹھے ۔
لکھنو: مافیا ڈان عتیق احمد پریاگ راج کے راستے میں ہیں ۔ عتیق احمد کو گجرات کی سابر متی جیل سے سڑک کے راستے پریاگ راج لایا جارہا ہے ۔ وہیں خبر ملی ہے کہ وین میں بیٹھنے سے پہلے خوفزہ عتیق احمد کچھ دیر بعد ہی سپاہی پر بھڑک اٹھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عتیق احمد سابرمتی سے روانہ ہوتے وقت وین میں موجود سپاہی پر بھڑک گئے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عتیق نے اپنا ڈر تو ظاہر کیا ہی ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کو معلوم کیا ہے کہ کیا پلان ہے ۔ عتیق کہہ رہے تھے کہ ہم کو ان کا پروگرام معلوم ہے ، قتل کرنا چاہتے ہیں ۔
اترپردیش پولیس کی ایک ٹیم اتوار شام کو مافیا ڈان اور سیاسی لیڈر عتیق احمد کو گجرات کے احمد آباد میں واقع سابرمتی سینٹرل جیل سے لے کر پریاگ راج کیلئے روانہ ہوئی ۔ عتیق اس جیل میں جون 2019 سے بند تھے ۔ عتیق احمد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ، جو 28 مارچ کو ایک اغوا معاملہ میں آرڈر پاس کرنے والی ہے، جس میں وہ ملزم ہیں ۔ اترپردیش پولیس کی ٹیم صبح سابرمتی جیل پہنچی اور ضروری کارروائی پوری کرنے کے بعد شام تقریبا چھ بجے ایک پولیس وین میں عتیق احمد کو لے کر نکل گئی ۔ اس دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے ۔
سماجوادی پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد جون 2019 سے سابرمتی جیل میں بند ہیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عتیق احمد کو اس کی آبائی ریاست (اترپردیش) سے سابرمتی جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔
پریاگ راج پولیس کمشنر رمیت شرما نے کہا کہ پریاگ راج پولس کی ایک ٹیم عتیق احمد کو لانے کے لیے بھیجی گئی ہے، جسے ایک مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ٹیم میں 45 پولیس اہلکار ہیں اور ان میں سے 40 پولیس والوں کے فون ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس میں صرف 5 افسران کو فون دیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔