عتیق-اشرف قتل معاملہ: قاتلوں کی عدالت میں پیشی آج، کچہری سے کورٹ تک چپے چپے پر تعینات رہے گی سیکورٹی فورس

عتیق-اشرف قتل معاملہ: قاتلوں کی عدالت میں پیشی آج، کچہری سے کورٹ تک چپے چپے پر تعینات رہے گی سیکورٹی فورس
  (PTI Photo)

عتیق-اشرف قتل معاملہ: قاتلوں کی عدالت میں پیشی آج، کچہری سے کورٹ تک چپے چپے پر تعینات رہے گی سیکورٹی فورس (PTI Photo)

سی جے ایم نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمین کو سخت سیکورٹی انتظامات میں بدھ کوپیش کیا جائے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
    مافیا عتیق اور اشرف کا لگاتار گولیاں مار کر قتل کرنے والے لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کی بدھ کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں پیشی ہوگی۔ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے منگل کو تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی ٹیم نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) دنیش کمار گوتم کی عدالت میں درخواست دے کر ملزمین کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سی جے ایم نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمین کو سخت سیکورٹی انتظامات میں بدھ کوپیش کیا جائے۔ کسٹڈی میں ہی عتیق اور اشرف کے قتل کی وجہ سے دیر شام تک کچہری کے سیکورٹی انتظامات کا پولیس عہدیداروں نے جائزہ بھی لیا۔ فی الحال تینوں ملزمین پرتاپ گڑھ جیل میں بند ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ممبئی میں 11 کی موت، ڈاکٹروں نے بتایا کیسے کریں بچاؤ، کن باتوں کا رکھیں خاص خیال، جانیں ماہرین کی رائے

    عتیق کے کارندوں کے خوف کی وجہ سے چاروں کو نینی جیل سے پیر کو ہی پرتاپ گڑھ بھیجا گیا تھا۔ اب وہاں سے کچہری تک لگائے جانے کے دوران پورے راستے چپے چپے پر سیکورٹی فورس تعینات رکھنے کی تیاری ہے۔ پیشی کے دوران کچہری چھاونی میں تبدیل رہے گی۔ اس وقت جانچ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ آر اے ایف اور پی اے سی کے جوانوں کی تعیناتی رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    نتیش سرکار کا اہم فیصلہ، اب بہار میں بھی ہوگی ڈی این اے جانچ، ان دو شہروں میں ہوگی سہولت

    اس دوران  عتیق احمد اور اشرف قتل کیس میں اب تک کی تفتیش اور جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سارے واقعے کا ماسٹر مائنڈ سنی ہی تھا۔ لولیش اور ارون کی ملاقات پہلے جیل میں ہوئی تھی۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے تھے جب وہ دونوں ایک ساتھ جیل میں تھے۔ اس کے بعد دونوں ایک اور دوست کے ذریعے سنی کے رابطے میں آئے۔ اس قتل کو کیسے انجام دینا ہے یہ سنی نے طے کیا۔ سنی ہی وہ شخص ہے جس نے قتل کی تمام منصوبہ بندی تیار کی اور اسلحہ بھی فراہم کیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: