مافیا عتیق احمد کو ایک مرتبہ پھر پریاگ راج لایا جارہا ہے۔ منگل دوپہر ضلع پولیس کی ایک ٹیم اسے لے کر گجرات کی سابرمرتی جیل سے روانہ ہوگئی۔ اس کے آج بدھ دوپہر تک یہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ اسے عدالت میں پیش کر کے کسٹڈی ریمانڈ کی عرضی دی جائے گی، جس کے بعد اس سے اُمیش پال قتل معاملے کے راز اگلوائے جائیں گے۔
ضلع پولیس کی ایک ٹیم اتوار کو ہی سابرمتی جیل کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ یہ ٹیم پیر کی شام گجرات پہنچی۔ منگل کی صبح تقریباً 11 بجے پولیس ٹیم سابرمتی جیل پہنچی اور وارنٹ بی کو تعمیل کروایا۔ اس کے بعد جیل میں ہی عتیق کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس کے بعد دوپہر 3 بجے کے قریب دیگر رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد پولیس ٹیم اسے پریاگ راج لے گئی۔ یہ بھی پڑھیں:
سابرمتی جیل سے پریاگ راج تک کی دوری تقریباً 1300 کلو میٹر ہے۔ عتیق کو سڑک کے راستے سے پریجنن وین میں لایا جارہا ہے، ایسے میں سفر میں تقریباً چوبیس گھنٹے کا وقت لگنے کا امکان ےہ۔ مانا جارہا ہے کہ وہ بدھ دوپہر تک ریاگ راج پہنچے گا۔ اس کے بعد اسے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں عرضی دے کر اس کی کسٹڈی ریمانڈ مانگی جائے گی۔
عتیق احمد امیش پال قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔ 23 مارچ کو دھومن گنج پولیس کو اس کے خلاف بی وارنٹ ملا تھا۔ اس کے بعد پولس ٹیم بھی سابرمتی جیل پہنچ گئی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اسے نہیں لایا جا سکا۔ تاہم اب ایک بار پھر انہیں پریاگ راج لانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔