انکشاف: دہلی کے شاہین باغ سے ہوتی تھی ہر مہینے 15 لاکھ روپے کی وصولی، عتیق کی بیوی شائستہ کو پہنچائی جاتی تھی رقم
Atique-Ahraf Murder: مافیا ڈان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل میں آئے روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس انکشاف میں عتیق گینگ کی وصولی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔
Atique-Ahraf Murder: مافیا ڈان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل میں آئے روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس انکشاف میں عتیق گینگ کی وصولی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔
پریاگ راج : مافیا ڈان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل میں آئے روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس انکشاف میں عتیق گینگ کی وصولی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ دہلی کے شاہین باغ کی جائیدادوں سے مہینے کی 15 لاکھ روپے کی وصولی ہوتی تھی ۔ وصولی کی یہ رقم عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین کو ہر ماہ بھیجی جاتی تھی۔
یہ انکشاف شاہد نامی نوجوان نے کیا ہے، جس کو حال ہی میں یوپی ایس ٹی ایف نے دہلی سے عتیق کے مفرور بیٹے اسد احمد کو پناہ دینے کے الزام میں اٹھایا تھا۔ شاہد نے خود بتایا کہ وہ خود وصولی کی رقم ہر ماہ شائستہ تک پہنچاتا تھا۔ شاہد کی اطلاع پر ہی یوپی ایس ٹی ایف کو اسد کے نئے موبائل نمبر کا علم ہوا، جس کے بعد اسد کو یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا۔ شاہد نے یوپی ایس ٹی ایف کو بتایا کہ دہلی کے شاہین باغ کی جائیدادوں سے ہر ماہ 15 لاکھ روپے وصولے جاتے تھے۔ یہ رقم شائستہ پروین کو بھیجی جاتی تھی۔ اس بات کی تصدیق ان تین نوجوانوں نے بھی کی ہے، جنہیں اسد کو پناہ دینے کیلئے پہلے اٹھایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ امیش پال قتل کیس میں عتیق کی بیوی شائستہ پروین پر 50 ہزار کا انعام ہے اور وہ مسلسل مفرور ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف کی کئی ٹیمیں شائستہ کی گرفتاری کیلئے لگاتار چھاپے مار رہی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔