ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

قنوج : لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک

لکھنؤ کے چھ نوجوان گذشتہ شب ایک اسپورٹ کارسے راجستھان کے مہندی پور بالاجی درشن کرنے جارہے تھے۔ جمعہ کی شب تقریباً ایک بجے لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرم کےعلاقے میں کلومیٹر نمبر 165 پر اس کے آگے چل رہے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔

  • Share this:
قنوج : لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک
قنوج : لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک

اترپردیش میں ضلع قنوج کے تالگرام علاقے میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثے میں کار میں سوار 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔پولیس ترجمان نے آج صبح یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے چھ نوجوان گذشتہ شب ایک اسپورٹ کارسے راجستھان کے مہندی پور بالاجی درشن کرنے جارہے تھے۔ جمعہ کی شب تقریباً ایک بجے لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرم کےعلاقے میں کلومیٹر نمبر 165 پر اس کے آگے چل رہے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سبھی چھ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ان کی عمر 24 سے 27 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پرومود یادو ، ستیہ بھان یادو ، موہت پال ، سونو یادو اور گیانیندر کی شناخت کی گئی ہے۔ چھٹے نوجوان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ یہ سبھی لکھنؤ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔


دوسری جانب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے قنوج میں ہونے والے سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر رہ کرمتاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔یادر ہے کہ اتر پردیش میں ، سڑک حادثات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 9 فروری کو ، خاتون کی آخری رسومات کے لئے وارانسی واپس جانے والے پک اپ ویان حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ منگل کے رو ز اولین ساعتوں میں پیش آئے اس حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جب کہ 1 علاج کے دوران اسپتال میں فوت ہوگیا۔ اس حادثے میں 5 دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک کو علاج کے لئے وارانسی ہائیر سنٹر ریفر کردیا گیا۔ یہ حادثہ جلال پور ہائی وے - وارانسی بارڈر پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔



جونپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا تھا کہ ایک پک اپ ویان سرائے خواجہ میں ایک خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارانسی جارہی تھی۔ جلال پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ، وہ وارانسی بارڈر پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کی ایک شخص کی اسپتال میں موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جن کا علاج ضلعی صدر اسپتال میں کیا جارہا ہے۔جبکہ ایک شخض کی حالت نازک تھی تو اسے ہائیر سنٹر ریفر کردیا گیا۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ نیوز18 اردو کی رپورٹ
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 13, 2021 11:31 AM IST