پٹنہ میں دو مشتبہ بنگلہ دیشی گرفتار ، پلوامہ حملہ سے وابستہ کاغذات برآمد

بہار پولیس کی اے ٹی ایس ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے پٹنہ سے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔

Mar 25, 2019 07:08 PM IST | Updated on: Mar 25, 2019 07:08 PM IST
پٹنہ میں دو مشتبہ بنگلہ دیشی گرفتار ، پلوامہ حملہ سے وابستہ کاغذات برآمد

علامتی تصویر

بہار پولیس کی اے ٹی ایس ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے پٹنہ سے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کو دونوں کے پاس سے کئی مشتبہ دستاویز بھی ملے ہیں ۔ گرفتار دونوں شخص بنگلہ دیش کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش اور اسلامک اسٹیٹ بنگلہ دیش کے سرگرم کارکن ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو ان کے پاس سے جموں و کشمیر کے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد جموں میں تعینات سیکورٹی فورسیز سے وابستہ کاغذاب بھی ملے ہیں۔ دونوں کے پاس سے پولیس کی ٹیم کو نیم فوجی دستہ سے متعلق ایک رپورٹ کی بھی کاپی ملی ہے ۔

پولیس نے اس کارروائی میں دونوں کے پاس سے آئی ایس آئی ایس اور دیگر دہشت گردتنظیموں کے پوسٹر اور بینر کی کاپیاں ضبط کی ہیں ۔ جس وقت دونوں کو گرفتار کیا گیا اس وقت ان کے پاس سے دو فرضی ہندوستانی ووٹر آئی کارڈ اور ریل ٹکٹ بھی ضبط کیا گیا ۔ پولیس دونوں کو خفیہ مقام پر لے جاکر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Loading...

Loading...