30 جون تک لگوالیں ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ، ورنہ ایک جولائی سے بھرنا ہوگا بھاری جرمانہ

30 جون تک لگوالیں ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ، ورنہ ایک جولائی سے بھرنا ہوگا بھاری جرمانہ

30 جون تک لگوالیں ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ، ورنہ ایک جولائی سے بھرنا ہوگا بھاری جرمانہ

یکم اپریل 2019 کے بعد تیار کی گئی گاڑیوں کے مالکان کو اپنے موٹر وہیکل ڈیلر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Punjab, India
  • Share this:
    پنجاب کے لوگوں کو اب دو مہینے میں اپنی گاڑیوںپر ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لگوانا ہوگا۔ نہیں تو یکم جولائی سے بھاری جرمانہ دینا پڑے گا۔ پنجاب ٹرانسپورٹ محکمے اور پولیس نے اس کی تیاری کرلی ہے۔ لوگوں کو 30 جون تک نمبر پلیٹ لگوانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے بعد موٹر گاڑی ایکٹ 1988 کی دفعہ 177 کے تحت کارروائی ہوگی۔ اس میں پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا جب کہ اس کے بعد پکڑے جانے پر تین ہزار روپے کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ وہیں، گاڑیوں کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔

    محکمہ نے لوگوں کو آخری وارننگ دی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی گاڑیوں پر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگوا لیں۔ پنجاب میں گاڑیوں پر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹس لگانے کا کام کئی سالوں سے جاری ہے لیکن اس دوران بے رنگ نمبر پلیٹس کا معاملہ سامنے آیا۔ نیز یہ معاملہ ہائی کورٹ تک بھی پہنچ گیا تھا لیکن کچھ اصولوں کے ساتھ کمپنی کو مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم درمیان میں کورونا کی وبا نے دستک دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    آبروریزی سے پیدا ہوا بچہ مانگنے سپریم کورٹ پہنچا مجرم کا باپ، چیف جسٹس نے لگادی پھٹکار، کہا: یہ تو حد ہے ۔۔۔۔!

    ایسے میں یہ کام ادھورا رہ گیا تھا۔ کئی مرتبہ محکمہ ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ لگوانے کی تاریخ بڑھا چکا ہے۔ اس کے بعد اب اس سمت میں کارروائی کی گئی ہے۔ محکمے کے اس تعلق سے ایک خط پولیس کو بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی سبھی اضلاع کے آر ٹی او کو اس مرتبہ سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    نیویارک-دہلی فلائٹ میں مسافر پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ، حراست میں لیا گیا ملزم

    محکمہ کے مطابق سال 2019 سے پہلے کی گئی گاڑیوں کو رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ www.punjabhsrp.in پر جانا ہوگا۔ اس میں گھر پر ہائی سیکیورٹی نمبر پلیٹ لگانے کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد گاڑی سے متعلق تفصیلات سائٹ پر بھرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ محکمہ کے فون نمبر 7888498853 یا 7888498859 پر مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یکم اپریل 2019 کے بعد تیار کی گئی گاڑیوں کے مالکان کو اپنے موٹر وہیکل ڈیلر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: