ہوم » نیوز » عالمی منظر

لاہورمیں گرودوارے کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوشش، ہندوستان کا احتجاج

لاہور کے نولکھا بازار میں ایک مشہور گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی اطلاعات پرہندوستان نے آج بروز پیر پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ سخت احتجاج کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 28, 2020 12:10 AM IST
  • Share this:
لاہورمیں گرودوارے کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوشش، ہندوستان کا احتجاج
لاہورمیں گرودوارے کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوشش، ہندوستان کا احتجاج

نئی دہلی: لاہور کے نولکھا بازار میں ایک مشہور گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی اطلاعات پر ہندوستان نے آج بروز پیر پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ سخت احتجاج کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ ترجمان انوراگ شریواستو کے مطابق اس واقعہ پر آج پاکستان ہائی کمیشن سے زبردست احتجاج کیا گیا، جس کے تحت گرودوارہ شہیدی استھن کو جو لاہور کے شہر نورالھا بازار میں بھائی تارو سنگھ جی کی شہادت کا مقام ہے، مسجد شہید گنج کی جگہ بتانے اوراسے مسجد میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو کے مطابق، گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی اطلاعات پر پاکستان ہائی کمیشن سے زبردست احتجاج کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو کے مطابق، گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی اطلاعات پر پاکستان ہائی کمیشن سے زبردست احتجاج کیا گیا۔



انہوں نے کہا کہ ہندستان نے واقعے پر سخت خدشات کا اظہار کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور فوری طور پر تدارکی اقدامات کرے۔ ترجمان انوراگ سریواستو نے اس معاملے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ اقلیتی فرقوں کے تحفظ، سلامتی اور ان کے مذہبی حقوق اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت سلامتی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 27, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading