ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کیرن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ملیٹنٹ ہلاک

کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے کیرن میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد پر روز دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملیٹنٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مارے گئے ملیٹنٹ کے قبضے سے اسحلہ بارود ضبط کرنے کی بھی بات کہی جارہی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کیرن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ملیٹنٹ ہلاک
جموں وکشمیر: کیرن سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ملیٹنٹ ہلاک

کپواڑہ: جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے کیرن میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد پر روز دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملیٹنٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مارے گئے ملیٹنٹ کے قبضے سے اسحلہ بارود ضبط کرنے کی بھی بات کہی جارہی ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق تین سے چار ملیٹنٹوں کا ایک بڑا ایک گروپ کنٹرول لائن پرفنس پر اس پار آنےکی کوشش کررہے تھے۔ فوج کے للکارنے پرملیٹنٹوں نے فائرنگ کی اورجوابی کاروائی میں ایک ملیٹنٹ مارے جانے کی خبر ہے۔


تاہم فوج نے پورے جنگلاتی علاقے کو محاصرہ میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی، اس دوران  چھپے بیٹھے ملیٹنٹوں کو تلاش کرنے کی تیز کوششیں کی۔ تاکہ ان کی ناپاک حرکتوں کو کامیاب بننے نہیں دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ پھچلے ایک مہینے سے لائن آف کنٹرول پر ملیٹنٹ اس طرف آنے کی ناپاک حرکتوں کی بڑی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہندوستانی فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے دن رات ڈیوٹی کرکے پاکستان کی منصوبہ کو کامیاب ہونے نہیں دے رہے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2020 02:13 AM IST