ممبئی: 24 سال پہلے سمیدھ جادھو کو ایک لڑکی سے پیار ہوگیا تھا، اس نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ اس لئے اس نے جمعہ کو کھار ریلوے اسٹیشن کی پٹری پر کود کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی اور پھر لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے دھکیلنے کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی سے اس لڑکی کو بچا لیا گیا۔ اس واقعہ میں لڑکی زخمی ہوگئی جس کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں۔
یہاں یہ بات یاد دلانا ضروری ہے کہ دو سال پہلے سمیدھ جادھو اور متاثرہ لڑکی ایک ہی جگہ پر کام کیا کرتے تھے۔ سمیدھ کولڑکی سے پیار ہوگیا اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ سمیدھ کی کچھ غلط حرکتوں کی وجہ سے لڑکی اس سے دور ہنے لگی، سمیدھ کو شراب پینے کی لت لت تھی جو لڑکی کو پسند نہیں تھی اور اسی جہ سے وہ سمیدھ سے دور رہنے لگی تھی۔

جب سمیدھ نے راہ گیروں کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ موقع وردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کی اور آخر کار 12 گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس نے سمیدھ کو گرفتار کرلیا۔
سمیدھ لڑکی کی اس بے رخی سے پریشان رہنے لگا جس کے بعد وہ لڑکی کو پریشان کرنے لگا، سمیدھ کی اذیت سے پریشان ہوکر لڑکی کے گھر والوں نے نر مل نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس کے بعد سمیدھ کچھ ونوں کے لئے خاموش ہوگیا تھا لیکن پھر سے اس نے لڑکی کو پریشان کرنا شروع کردیا۔

واقعہ کے دن جب لڑکی جمعہ کو کھار ریلوے اسٹیشن پہنچی تو سمیدھ جادھو نے پہلے خود ٹرین سے چھلانگ لگانے کا ناٹک کیا اور پھر لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے ڈھکیلنے کی کوشش کی۔
واقعہ کے دن جب لڑکی جمعہ کو کھار ریلوے اسٹیشن پہنچی تو سمیدھ جادھو نے پہلے خود ٹرین سے چھلانگ لگانے کا ناٹک کیا اور پھر لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے ڈھکیلنے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے ریلوے پولیس نے لڑ کی کو بچالیا لیکن وہ شدید زخمی ہوگئی جس کے سبب اس کے سر پر12 ٹانکے لگے ہیں۔ متاثر ہ لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے وقت جب سمیدھ نے راہ گیروں کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ موقع وردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کی اور آخر کار 12 گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس نے سمیدھ کو گرفتار کرلیا
وسیم انصاری کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔