نئی دہلی: ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونی کیشن (DoT)کی جانب سے بدھ کو ایک نیا رول جاری کیا گیا ہے، جس میں زیادہ سم رکھنے کی چھوٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کے نئے رولس کے مطابق، اب 9 سے زیادہ سم رکھنے والے یوزر کو سم کارڈ کا ویری فیکیشن کرنا لازمی ہوگیا ہے۔
اگر یہ سم کارڈ ویری فائی نہیں ہوتے ہیں تو اُنہیں بند کردیا جائے گا۔ بتادیں کہ جموں کشمیر (J&K)اور نارتھ ایسٹ (North East) کی ریاستوں کے لئے یہ تعداد صرف 6 ہی ہے۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کو اُن سبھی موبائل نمبر کو ڈیٹا بیس سے ہٹانے کے لئے کہا ہے جو رولس کے مطابق استعمال میں نہیں ہیں۔ جانیں کیا ہے DoTکا حکم؟
ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمرس کے پاس اجازت سے زیادہ سم کارڈ پائے جانے کی صورت میں انہیں اپنی مرضی کا سم جاری رکھنے اور باقی تمام کو بند کرنے کا آپشن دیا جائے گا لیکن اس کی لمٹ 9 سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیے گئے سروے کے دوران اگر کسی گاہک کے پاس سبھی ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈ طئے کی گئی لمٹ سے زیادہ پائے جاتے ہیں تو سبھی سم کو پھر سے ویری فائی کیا جائے گا۔ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے یہ قدم فائنانشیل کرائم، متنازع کالس، آٹو میٹک کالس اور فراڈ کے واقعات کی جانچ کرنے کی مقصد سے کیا ہے۔
30 دنوں میں سم بند کرنے کا حکم DoT نے سبھی ٹیلی کام آپریٹرس کو حکم دیا ہے کہ جن یوزرس کے پاس 9 سے زیادہ سم کارڈ ہیں، اُنہیں نوٹیفکیشن ب ھیجا جائے۔ ایسے سبھی سم کارڈ کی آوٹ گوئنگ کالس کو 30 دنوں کے اندر بند کردیا جائے۔ جب کہ ان کمنگ کال کو 45 دنوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حالانکہ موبائل سم یوزرس کے پاس ایکسٹرا سم کو سرینڈر کرنے کا بھی آپشن ہوگا۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔