وزیر اعظم مودی کو ملے تحائف کی نیلامی شروع ، نمامی گنگے کو دی جائے گی رقم

نمائش میں رکھے گئے تحائف میں پینٹنگ، یاد گار ی نشانات ، مورتیاں ، شال، پگڑی، جیکٹ اور روایتی سازوغیرہ شامل ہیں ۔

Sep 14, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Sep 14, 2019 09:47 PM IST
وزیر اعظم مودی کو ملے تحائف کی نیلامی شروع ، نمامی گنگے کو دی جائے گی رقم

وزیر اعظم مودی کو ملے تحائف کی نیلامی شروع ، نمامی گنگے کو دی جائے گی رقم

حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مختلف مواقع پر ملک و بیرون ممالک سے ملے تحائف کی نمائش لگائی اور تقریبا 2700 ایسی اشیاء کی انٹرنیٹ کے ذریعے نیلامی کی شروعات کی ہے جو تین اکتوبر تک چلے گی ۔ اس سے حاصل رقومات کا نمامی گنگے مہم میں استعمال کیا جائے گی۔

مرکزی وزیر برائے ثقافت اور سیاحت پر ہلاد سنگھ پٹیل نے قومی جدید آرٹ گیلری میں اس نمائش کا ہفتہ کی صبح افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پٹیل نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی ہندوستان کے ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے خود کو ملے تمام تحائف کی نیلامی کا استعمال نمامی گنگے کے ذریعے ملک کی لائف لائن مانی جانی والی گنگا ندی کے تحفظ جیسے اچھے کام کے لئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading...

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کو تحفہ میں دیے گئے باوقار اور یادگار تحائف کی ای- نیلامی کا دوسرا مرحلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش تین اکتوبر 2019 تک ویب پورٹل پی ایم ممونٹوز ڈاٹ کام ڈاٹ ان پر کیا جائے گا ۔

نمائش میں رکھے گئے تحائف میں پینٹنگ، یاد گار ی نشانات ، مورتیاں ، شال، پگڑی، جیکٹ اور روایتی سازوغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان یادگاری نشانات کا کم از کم بنیادی قیمت 200 روپے اور زیادہ سے زیادہ بنیادی قیمت ڈھائی لاکھ روپے تک ہے ۔ یاد گاری نشانات میں 576 شال، 964 لباس ، 88 پگڑیاں اور مختلف قسم کے جیکٹ شامل ہیں جو ہمارے ملک کی رنگا رنگ ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں ۔

Loading...