ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، 28 مارچ سے پوری ریاست میں نائٹ کرفیو

مہاراشٹر میں کورونا کی بے قابو ہوتی رفتار کے بعد ریاستی حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پوری ریاست میں 28 مارچ سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، 28 مارچ سے پوری ریاست میں نائٹ کرفیو
مہاراشٹر میں کورونا کا قہر، 28 مارچ سے پوری ریاست میں نائٹ کرفیو

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا کی بے قابو ہوتی رفتار کے بعد ریاستی حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پوری ریاست میں 28 مارچ سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کے انفیکشن مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لوگوں سے کورونا گائڈ لائنس ماننے کی اپیل کی تھی، لیکن کورونا انفیکشن میں کمی نہیں آئی تھی۔ ریاست میں رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔


واضح رہے کہ آج وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سبھی ضلع افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاون کے بجائے ضوابط سخت کئے جائے، اس لئے ریاستی حکومت نے اتوار کی شب سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کورونا ضوابط پر عمل کرنے کو لے کر بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وارننگ دی ہے کہ اگر مریضوں کی تعداد کم نہیں ہوئی تو ضوابط کو مزید سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے حکم دیا کہ مالس، بار اور ہوٹلس کے لئے بنائے گئے ضوابط پر صحیح سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں، اس کی جانچ کی جائے۔


اس سے قبل، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے لوگوں کو سخت لاک ڈاون سے بچنے کے لئے سوشل ڈیسٹنسنگ اور ماسک کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی وارننگ دی تھی۔

اجیت پوار نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں پر کنٹرول کرنے کے لئے بچاو سے متعلق ضوابط پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔ انفیکشن کے معاملوں پر 2 اپریل تک نظر رکھی جائے گی۔ اگر لوگ کورونا کی گائڈ لائنس پر عمل نہیں کریں گے تو لاک ڈاون لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کلو دیکھتے ہوئے ملک کی کئی ریاستوں میں بھی سختی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے ماسک اور ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی بات کہی ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 08:10 PM IST