ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پابندیاں لگانے کے لئے راضی، این سی پی نے کہا- ہم خطرہ نہیں لے سکتے

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ اگر ریاست کے لوگ لاپرواہی جاری رکھیں گے تو پابندی جیسی صورتحال سے گزرنا پڑے گا۔ اس پر مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا، ’ہم لاک ڈاون جیسا خطرہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پابندیاں لگانے کے لئے راضی، این سی پی نے کہا- ہم خطرہ نہیں لے سکتے
مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے پابندیاں لگانے کے لئے راضی، این سی پی نےکہا- کوئی ضرورت نہیں

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وائرس وبا (Coronavirus Epidemic) کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ریاست میں لاک ڈاون جیسے حالات بنتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس درمیان، مہا وکاس اگھاڑی اتحادی حکومت میں پابندی ہی پھوٹ کی نئی وجہ بھی بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دراصل، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے محکمہ صحت کے سینئر افسران اور مہاراشٹر ٹاسک فورس کے ساتھ کورونا کے حالات پر میٹنگ کی، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے افسران سے لاک ڈاون جیسی پابندیوں کا خاکہ تیار کرنے کو کہا، لیکن ادھو ٹھاکرے کے اس پلان پر این سی پی نے سخت اعتراض جتایا ہے۔


ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ اگر ریاست کے لوگ لاپرواہی جاری رکھیں گے تو پابندی جیسی صورتحال سے گزرنا پڑے گا۔ اس پر مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا، ’ہم لاک ڈاون جیسا خطرہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سے اور متبادل پر غور کرنے کے لئے کہا ہے‘۔ وبا کے بڑھتے معاملوں پر انہوں نے افسران سے لاک ڈاون کی تیاری کرنے کو کہا ہے۔ حالانکہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لاک ڈاون کے فیصلے کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اگر لوگ کورونا کے ضوابط کا عمل کریں تو اس سے بچا جاسکتا ہے۔


مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا، ’ہم لاک ڈاون جیسا خطرہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سے اور متبادل پر غور کرنے کے لئے کہا ہے‘۔
مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا، ’ہم لاک ڈاون جیسا خطرہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سے اور متبادل پر غور کرنے کے لئے کہا ہے‘۔


وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے افسران کو تیار رہنے کے لئے کہا

ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا تھا کہا گر لوگوں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری احکامات پر سختی سے عمل نہیں کیا تو ریاست میں پھر سے لاک ڈاون نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ریاست میں کورونا کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں، کیونکہ لوگ سنجیدگی سے گائڈ لائن پر عمل نہیں کر رہے ہیں، اسی لئے لاک ڈاون جیسے سخت قدم اٹھانے پر غور کرنے کی ضرورت ہے‘۔

کورونا کے حالات کو لے کر سینئر طبی افسران اور کووڈ-19 ٹاسک فورس کے ساتھ ایک میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے انہیں لاک ڈاون جیسی پابندیوں کے لئے تیار رہنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنا جاری رکھتے ہیں، تو لاک ڈاون جیسی پابندی پھر سے لگ سکتی ہے‘۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 02:35 AM IST