ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 3607 معاملے اور 152 اموات، کل تعداد 97,648 ہوگئی

ممبئی میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1418 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات 54000 سے تجاوز کر گئی۔

  • Share this:
مہاراشٹر: کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 3607 معاملے اور 152 اموات، کل تعداد 97,648 ہوگئی
مہاراشٹر: کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 3607 معاملے اور 152 اموات

ممبئی: ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مانے والا مہاراشٹر کا دار الحکومت ممبئی میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1418 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات 54000 سے تجاوز کر گئی۔


سرکاری ذرائع کے مطابق کمرشیل سٹی ممبئی میں اب تک 54085 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس دوران 97 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1954 ہو چکی ہے۔ ممبئی میں 515 متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24209 پہنچ گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی صحتیاب ہونے کی شرح 44.76 فیصد ہے۔

فی الحال ممبئی میں کورونا کے 27922 فعال کیسز ہیں۔

غور طلب ہے کہ پورے ملک میں کورونا کے وائرس سے متاثر دوسرے مقام پر واقع تملناڈو میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں سامنے آئے ہیں جتنی کہ کمرشیل سٹی سے سامنے آئے ہیں۔ تملناڈو میں متاثرین کی کل تعداد 38716 ہی ہے جبکہ کل 349 افراد کی موتیں ہوئی ہیں۔


 
First published: Jun 12, 2020 12:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading