ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

آن لائن ہتھیار منگوانے والے کو اونگ آباد پولیس نےگرفتار کرلیا

اورنگ آباد پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے آن لائن شاپنگ سائٹ سے تیز ہتھیاروں کا آرڈر دیا تھا، اس کے پاس سے متعدد تیز ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

  • Share this:
آن لائن ہتھیار منگوانے والے کو اونگ آباد پولیس نےگرفتار کرلیا
آن لائن ہتھیار منگوانے والے کو اونگ آباد پولیس نےگرفتار کرلیا

ممبئی: اورنگ آباد پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے آن لائن شاپنگ سائٹ سے تیز ہتھیاروں کا آرڈر دیا تھا، اس کے پاس سے متعدد تیز ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اورنگ آباد زون 2 کے ڈی سی پی دیپک گرہ نے بتایا ہے کہ سنیچر کو انٹلی جنس سےخفیہ جانکاری ملی کہ ایک شخص نے کورئیر کے ذریعہ ایک آن لائن کمپنی سے تلوار پارسل منگوایا تھا۔ اورنگ آباد کی پنڈلک نگر پولیس نے اس معاملے کو لے کر جال بچھایا اور ایک نجی کورئیرکمپنی کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس گاڑی سے 5 تلواریں بر آمد ہوئیں، جس کے بعد اس پارسل کمپنی کی کار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تلواروں کا آرڈر دینے والے شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے 36 تلواریں بھی برآمد کیں۔


پولیس نے اس شخص کے گھر سے مجموعی طور پر 43 تلواریں، 6ککڑی اور 2 گپتی برآمد کیں۔ فی الحال اورنگ آباد کی جنسی پولیس نے ملزم عرفان کو تحویل میں لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عرفان نے آن لائن تلواریں آن لائن خریدنے کی بات قبول کرلیا ہے، جبکہ عرفان کا کہنا ہے کہ وہ یہ تلواریں شادی بیاہ کے پروگراموں میں کرایہ پر دیتا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے کس مقصد کے لئے یہ تلواریں منگوائی ہیں اور اس کے پیچھے کون لوگ ہیں۔ اورنگ آباد میں  گزشتہ 2 سال قبل بھی تلواریں شہر میں کورئیر کی کمپنی کے ذریعہ آن لائن لائی گئی تھیں، جس کا پولیس نے پردہ فاش کیا تھا۔ اورنگ آباد ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کورئیر کمپنی ایسا کام کرتی ہے تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2021 05:01 PM IST