ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Ahmedabad: عائشہ کا خودکشی نوٹ آیا سامنے، لکھا- عارف تم نے دو زندگیاں برباد کردیں

Ayesha Suicide Case: عائشہ نے یہ خودکشی نوٹ اپنے شوہر عارف خان کے لئے لکھا تھا۔ اس کے اس خط کو ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

  • Share this:
Ahmedabad: عائشہ کا خودکشی نوٹ آیا سامنے، لکھا- عارف تم نے دو زندگیاں برباد کردیں
عائشہ کا خودکشی نوٹ آیا سامنے، لکھا- عارف تم نے دو زندگیاں برباد کردیں

احمد آباد: گجرات (Gujarat) کے احمد آباد (Ahmedabad) میں سابرمتی ریور فرنٹ پر خود کا ویڈیو بناکر خود کشی کرنے والی عائشہ (Ayesha Suicide note) کا اب خودکشی نوٹ سامنے آگیا ہے۔ عائشہ نے یہ خود کشی نوٹ اپنے شوہر عارف خان کے لئے لکھا تھا۔ ان کے اس خط کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ اس خود کشی نوٹ میں عائشہ نے عارف خان کے لئے کئی باتیں لکھی ہیں۔ اس نے لکھا ہے، ’میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ عارف تم نے 2 زندگیاں برباد کردیں‘۔


عائشہ نے خود کشی نوٹ میں لکھا ہے، مائی لو آرو (عارف)۔ ایسی کئی چیزیں ہیں، جو میں نے نہیں کیں۔ مجھے بہت غلط لگا کہ تم نے میرا نام آصف کے ساتھ جوڑ دیا۔ آصف میرا سب سے اچھا دوست اور سب سے اچھا بھائی ہے، جب مجھے 4 دن کے لئے ایک کمرے میں بند کردیا گیا تھا، تو کھانے کے لئے پوچھنا والا تک کوئی نہیں تھا۔ جب میں حاملہ تھی، تو آپ نہیں آئے، جب آپ آئے تو آپ نے مجھے پیٹا‘۔ اس سے میرے لٹل آرو (میرے بچے) کی موت ہوگئی۔ اب میں اس کے پاس جا رہی ہوں‘۔


عائشہ کا خودکشی نوٹ سامنے آیا۔ تصویر: نیوز 18
عائشہ کا خودکشی نوٹ سامنے آیا۔ تصویر: نیوز 18


عائشہ نے خط میں مزید لکھا ہے، ’میں نے کبھی دھوکہ نہیں دیا ہے۔ ہنستے کھیلتے ہوئے 2 زندگیاں برباد ہوگئی ہیں۔ میں غلط نہیں تھی، غلط آپ کی فطرت تھی۔ میں تمہاری آنکھوں پر فدا تھی، لیکن کیوں، یہ میں آپ کے اگلے جنم میں بتاوں گی۔ لو یہ آپ کی اہلیہ عائشہ‘۔

واضح رہے کہ عائشہ کے شوہر عارف خان کو اس کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔ اس کی 3 دن کی پولیس ریمانڈ پوری ہوچکی ہے۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا، لیکن پولیس کی طرف سے اس کی ریمانڈ نہیں مانگی گئی۔ اس کے بعد عدالت نے عارف خان کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس اب عائشہ کے وکیل کی طرف سے پیش کئے گئے خود کشی نوٹ کی بنیاد پر آگے کی جانچ کرے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 07, 2021 09:30 AM IST