اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بابری مسجد شہادت کی 28 ویں برسی آج، ایودھیا میں سیکورٹی سخت، رام جنم بھومی جانے والے سبھی راستے سیل

    سی بی آئی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج، ایودھیا کے حاجی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی

    سی بی آئی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج، ایودھیا کے حاجی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی

    Babri Demolition Anniversary: آج سے 28 سال پہلے 6 دسمبر 1992 کو مشتعل ہجوم نے بابری مسجد کو منہدم کردیا تھا۔ تبھی سے 6 دسمبر کو رام جنم بھومی کی حامی تنظیمیں ’شوریہ دیوس’ اور مسلم فریق یوم سیاہ یا یوم غم کے طور پر مناتے آرہے ہیں۔

    • Share this:
      ایودھیا: 6 دسمبر یعنی بابری مسجد شہادت (babri Mosque Demolition) کی برسی پر ایودھیا میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی (Ram Janambhoomi) کو جانے والے سبھی شاہراہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ آنے جانے والے ہرشخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آج سے 28 سال پہلے 6 دسمبر 1992 کو مشتعل ہجوم نے بابری مسجد کو منہدم کردیا تھا۔ تبھی سے 6 دسمبر کو رام جنم بھومی کی حامی تنظیمیں ’شوریہ دیوس’ اور مسلم فریق یوم سیاہ یا یوم غم کے طور پر مناتے آرہے ہیں۔ حالانکہ اس بار ماحول بدلا ہوا ہے۔ رام جنم بھومی اور مسجد تنازعہ پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ساتھ ہی بابری مسجد شہادت معاملے میں سبھی ملزمین کو عدالت سے بری کردیا گیا ہے۔ باوجود اس کے انتظامیہ سختی برتتے ہوئے دونوں فرقے کو کسی بھی طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

      اتنا ہی نہیں انتظامیہ نے پروگرام کرنے والے فریق کے اوپر سخت سے سخت کی کارروائی کی بات کہی ہے۔ دوسری جانب ایودھیا کے سنتوں نے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یوم غم اور شوریہ دیوس منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ آچکا ہے اور رام مندر کی تعمیر کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ ساتھ ہی مسجد کے لئے بھی زمین دی جاچکی ہے۔ اب امن اور چین کے ساتھ ہندو اور مسلمانوں کو رہنا چاہئے۔

      6 دسمبر یعنی بابری مسجد شہادت (babri Mosque Demolition) کی برسی پر ایودھیا میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی کو جانے والے سبھی شاہراہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
      6 دسمبر یعنی بابری مسجد شہادت (babri Mosque Demolition) کی برسی پر ایودھیا میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی کو جانے والے سبھی شاہراہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔


      دونوں طبقوں نے کرائی یقین دہانی

      انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 6 دسمبر کو دونوں طبقے کوئی بھی پروگرام کا انعقاد نہ کریں، جس سے کہ ملک اور ریاست کا ماحول خراب ہو۔ سینئر پولیس افسر دیپک کمار نے کہا کہ 6 دسمبر کو کسی بھی طرح کا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں طبقے کے لوگوں سے یہ اپیل ہے کہ سماجی شرکت کی بات کی ہے۔ دوسری جانب ایودھیا میں کسی بھی طریقے کا انعقاد نہ کرنے کی یقین دہانی دونوں سماج کے لوگوں نے کی ہے۔ سبھی فریق نے امن وامان کی بات کی ہے۔

      ایس ایس پی نے کہی کارروائی کی بات

      دیپک کمار نے کہا کہ 6 دسمبر کو اگر کووڈ-19 کے ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے یا کسی بھی فریق کے ذریعہ کسی طریقے سے پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، جو قانون کے خلاف ہے تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ پی پولیس محکمہ سوشل میڈیا پر بھی نظر بنائے ہوئے ہے۔ اگر سوشل میڈیا پر کوئی قابل اعتراض پوسٹ 6 دسمبر کو لے کی جاتی ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: