انٹرنیشنل شوٹر سے تنازع کے بعد اجودھیا کیس کے اہم فریق اقبال انصاری کی سیکورٹی میں اضافہ

اقبال انصاری کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔ اب ان کی سیکورٹی میں سات سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Sep 04, 2019 08:46 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 08:46 PM IST
انٹرنیشنل شوٹر سے تنازع کے بعد اجودھیا کیس کے اہم فریق اقبال انصاری کی سیکورٹی میں اضافہ

انٹرنیشنل شوٹر سے تنازع کے بعد اجودھیا کیس کے اہم فریق اقبال انصاری کی سیکورٹی میں اضافہ

اجودھیا تنازع کے اہم فریق اقبال انصاری کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ منگل کی دوپہر کو اقبال انصاری اور انٹرنیشنل شوٹر ورتیکا سنگھ میں ہوئی ملاقات کے دوران تنازع ہوگیا تھا ۔ تنازع کے بعد اقبال انصاری نے رام جنم بھومی تھانہ میں انٹرنیشنل شوٹر کے خلاف تحریری شکایت کی تھی ، جس میں انہوں نے ہاتھا پائی کا الزام عائد کرتے ہوئے سیکورٹی میں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد بدھ کو اقبال انصاری کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔ اب ان کی سیکورٹی میں سات سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اقبال انصاری کو دو سیکورٹی اہلکار فراہم کرائے گئے تھے ۔ ضلع سطح پر ان کے یہاں پانچ سیکورٹی اہلکاروں کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ ادھر سپریم کورٹ میں جاری اس مقدمہ کی سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے اس معاملہ کو عدالت عظمی کے نوٹس لایا ۔

Loading...

اس کے بعد اجودھیا میں اقبال انصاری نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد صرف پانچ منٹ میں اگر پولیس اہلکار نہیں پہنچتے ، تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا ۔ ورتکا سنگھ اور ان کے ساتھی کا مارپیٹ کرنے کا ارادہ تھا ۔ اقبال انصاری نے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ کرائی جائے اور کارروائی کی جائے ۔

Loading...