اجودھیا تنازعہ: دونوں فریق اس طرح سے ہولی مناتےنظرآئے

رام للا کےچیف پجاری آچاریہ ستیندرداس کے آشرم میں منعقد ہولی کے پروگرام میں بابری مسجد فریق اقبال انصاری اورہندوفریق کے مہنت دھرم داس نےابیرگلال اورپھولوں سے ہولی کھیلی۔

Mar 21, 2019 03:53 PM IST | Updated on: Mar 21, 2019 03:53 PM IST
اجودھیا تنازعہ: دونوں فریق اس طرح سے ہولی مناتےنظرآئے

اجودھیا کی ہولی: فائل فوٹو

اجودھیا میں ہوئی ہولی نے پوری ملک کوفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا بڑا پیغام دیا ہے۔ اجودھیا تنازعہ سے متعلق فریقین نےایک ساتھ رنگوں کا تیوہارہولی کوخوب مستی کے ساتھ منایا۔ رام للا کےچیف پجاری آچاریہ ستیندرداس کےآشرم میں منعقدہ ہولی کےپروگرام میں بابری مسجد فریق اقبال انصاری اورہندوفریق مہنت دھرم داس نےابیرگلال اورپھولوں سے ہولی کھیلی۔

ہندوفریق مہنت دھرم داس نےاقبال انصای کوہرے رنگ کا گلال لگایا۔ وہیں بابری مسجد فریق اقبال انصاری نےمہنت دھرم داس کوکیسریا رنگ کا گلال لگاکرگلےسےلگایا۔ اس دوران مسلم کارسیوک محمد انیس سنی بھی ہولی کھیل کرایک دوسرے سےگلےملے۔ سبھی نےایک بار پھرنریندرمودی کودوبارہ وزیراعظم بننےکی نیک خواہشات پیش کی۔

Loading...

پورا ملک جہاں ہولی کےتیوہارکورنگ برنگے رنگوں سے کھیل رہا ہے۔ وہیں اجودھیا میں ہولی کا خصوصی رنگ دیکھنے کوملا۔ شکتی دھام گوپال مندرمیں اجودھیا تنازعہ سے منسلک بابری مسجد فریق اقبال انصاری، ہندوفریق مہنت دھرم داس، شری رام للا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندرداس، رام مندرتعمیرکے لئے آندولن کرنے والے تپسوی چھاونی کے مہنت سوامی پرمہنس داس، مسلم کارسیوک محمد انیس سنی، ببلو خان نے ایک ساتھ ہولی کھیل کرپورے ملک کوآپسی بھائی چارہ اورہم آہنگی کا بڑا پیغام دیا ہے۔

اس درمیان اجودھیا کےمزاحیہ شاعروں نے بھی ہولی پرمزاحیہ شاعری کرکے موجود فریقوں مسلم سماج کے لوگوں سادھو سنتوں کوخوب ہنسایا۔ شری رام للا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندرداس نےکہا کہ اس باردوبارہ نریندرمودی ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ وہیں مہنت دھرم داس نے امید ظاہرکی، جلد ہی اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرہوگی۔

رپورٹ: نمیش گوسوامی

Loading...