ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اوما بھارتی نے بدلا ارادہ، رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں ہوں گی شامل

رام مندر تحریک میں شامل رہیں اوما بھارتی (Uma Bharti) نے مندر تعمیر کے لئے منعقد ہونے والے بھومی پوجن میں شامل نہ ہونے کی بات کہی تھی۔ لیکن اب انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

  • Share this:
اوما بھارتی نے بدلا ارادہ، رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں ہوں گی شامل
اوما بھارتی نے بدلا ارادہ، رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں ہوں گی شامل

ایودھیا: رام مندر تحریک میں شامل اوما بھارتی (Uma Bharti) نے مندر تعمیر کے لئے منعقد ہونے والے بھومی پوجن میں شامل نہ ہونے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے بدھ کو اپنا ارادہ بدلتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریب میں موجود رہیں گی۔ اوما بھارتی نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا، ’میں مریادا پروشوتم رام کی مریادا سے (Maryada Purushottam Ram) بندھی ہوں، مجھے رام جنم بھومی ٹرسٹ (Ram Janmabhoomi Trust) کے سینئر افسران نے سنگ بنیاد کے موقع پر موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔ اس لئے میں اس تقریب میں موجود رہوں گی’۔ واضح رہے کہ رام مندر تحریک کے بڑے لیڈروں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ جیسے سینئر لیڈر تقریب کے دوران موجود نہیں رہیں گے۔


 




دراصل، پیر کو اوما بھارتی نے کہا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ایودھا میں 5 اگست کو ہونے والے بھومی پوجن (Ram Mandir Bhumipujan) میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران وہ سریو ساحل پر ہی رہیں گی اور پروگرام ختم ہونے کے بعد رام للا کے درشن کریں گی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا اور اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر پر دی تھی۔ بی جے پی لیڈر اوما بھارتی نے اس سے متعلق رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر افسران اور وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) سے اپیل کی تھی کہ وہ 5 اگست کو ایودھیا میں رام مندر کی سنگ بنیاد تقریب کے لئے مدعو مہمانان کی فہرست سے ان کا نام ہٹا دیں۔



اوما بھارتی نے ٹوئٹ کیا تھا، ’جب سے میں نے امت شاہ اور یوپی بی جے پی کے لیڈروں کے بارے میں کورونا پازیٹیو ہونےکی بات سنی ہے، تبھی سے میں ایودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد تقریب میں موجود لوگوں کے لئے خاص کر نریندر مودی کے لئے فکر مند ہوں’۔

اوما بھارتی نے پہلے کہی تھی یہ بات

اوما بھارتی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تقریب میں کافی لوگ جمع ہو رہے ہیں۔ ایسے میں مجھے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لوگوں کے صحت کی تشویش ہے۔ میں بھومی پوجن کے مقام سے دوری بناکر رکھوں اور سبھی کے وہاں سے جانے کے بعد رام للا کے درشن کروں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے متعلق انہوں نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے افسران کو اطلاع دے دی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 05, 2020 11:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading