ملک کے 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ہیلتھ اکاونٹ سونپے گئے ہیں۔ پیر کو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے یہ معلومات دی۔ ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت، 10 کروڑ سے زیادہ صحت کے ریکارڈ کو آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ سے ڈیجیٹل طور پر منسلک کیا گیا ہے۔
اب تک 30 کروڑ سےزائد افراد نے آیوشمان اکاونٹ میں کرایا رجسٹریشن اس کے ذریعے الگ الگ علاقوں کے صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے پاس شہریوں کا پورا میڈیکل ڈیٹا پہنچ جاتا ہے۔ اب تک 30 کروڑ سے زائد شہریوں نے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاونٹ (آبھا) میں رجسٹریشن کیا ہے۔ ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ آبھا اکاونٹس کے ذریعے مریضوں کی صحت کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر دستیاب رہے گا۔ اس سے جامع طبی تاریخ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہیلتھ ہسٹری جاننے کے بعد کسی بھی درست فیصلے پر پہنچا جا سکتا ہے۔
اس کے ذریعے شہری، ڈیجیٹل طور پر اے بی ڈی ایم رجسٹرڈ صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے ساتھ بھی ہیلتھ ریکارڈ شیئر کرسکتے ہیں
2021 می ہوئی تھی اسکیم کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے دو سال قبل یعنی ستمبر 2021 کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے قومی سطح کے رول آوٹ کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ملک کے متحدہ ڈیجیٹل ہیلتھ انفرااسٹرکچر کو سپورٹ کرنا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔