یو پی میں لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے سے روکے جانےکا معاملہ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ریاست کےکئی علاقوں سے مقامی انتظامیہ کی طرف سے مسجدوں میں اذان دینے سے روکنےکے معاملے سامنے آئے ہیں۔ غازی پور سے بی ایس پی کے ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری نے اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے مداخلت کرنےکی درخواست کی ہے۔
غازی پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی طرف سے مسجدوں میں لاؤد اسپیکر سے اذان پر پابندی لگائےجانےکا معاملہ اب الہ آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ماہ رمضان میں اذان پر پابندی لگائے جانے کےخلاف ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اپنی عرضی میں افضال انصاری نے غازی پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پر الزام لگایا ہےکہ انہوں نے زبانی طور سے مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے اپنی عرضی میں کہا ہےکہ ڈی ایم غازی پور نے یہ حکم تحریری طور پر نہیں، بلکہ انہوں نے اپنے ماتحت پولیس افسران کو زبانی ہدایت دی ہےکہ وہ اپنے علاقوں کی مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے اذان دینے سے روکیں۔

ماہ رمضان میں اذان پر پابندی لگائے جانے کےخلاف ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہےکہ جن مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو رہی ہے، وہاں کے مؤذن اور امام کےخلاف فرضی مقدمے درج کئےجا رہے ہیں۔ افضال انصاری نے اپنی عرضی میں یہ بھی کہا ہے کہ غازی پور کی جن مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان ہو رہی ہے مقامی انتظامیہ کی طرف سے ان کےخلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کےتحت کار روائی کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ افضال انصاری نے اپنی عرضی میں کہا ہےکہ اس طرح کی کار روائی سے آئین میں دیئےگئے اقلیتوں کے بنیادی حقو ق کی پامالی ہو رہی ہے۔ افضال انصاری نےہائی کورٹ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور قصور وار اعلیٰ افسران کےخلاف کار روائی کرنےکی اپیل کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔