اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ ہوگی سماعت
اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ ہوگی سماعت
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی ضمانت پر پیر کے روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اگلے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی، جس کے بعد دونوں باپ ۔ بیٹے فی الحال جیل میں ہی رہیں گے۔
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی ضمانت پر پیر کے روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اگلے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی، جس کے بعد دونوں باپ ۔ بیٹے فی الحال جیل میں ہی رہیں گے۔ رکن پارلیمان اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمامت عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونی تھی، لیکن کسان تحریک کی پیروی میں مشغول سالیسٹر جنرل یوپی حکومت کی جانب سے عدالت عالیہ کے سامنے پیش نہ ہوئے اور عدالت نے معاملے کی سماعت کو اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردیا۔ ملحوظ خاطر رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ دنوں انہیں فور رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف یوپی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی تھی۔ آج یوپی حکومت کی اسی عرضی پر سماعت ہونا تھا لیکن سالیسٹر جنرل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی ضمانت پر پیر کے روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اگلے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ بیٹے عبداللہ اعظم کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں اعظم خان بیٹے کے ساتھ سیتا پور جیل میں قید ہیں۔الزام ہے عبداللہ اعظم کے پاس دو پیدائش سرٹیفکیٹ ہیں۔عبداللہ اعظم کے اسمبلی رکنیت کو چیلنج کرتے ہوئے سابق وزیر نواب کاظم علی خان نے دعوی کیا تھا کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخاب میں اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم 25سال کے نہیں تھے۔ مسٹر کاظم کے مطابق اسمبلی انتخاب لڑنے کے لئے عبداللہ نے فرضی دستاویز پیش کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کیا تھا۔اور اس ضمن میں سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے عبداللہ کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔اس ضمن میں عبدللہ کے والدین اعظم خان و تزئین فاطمہ دیگر معاملات کے ساتھ بیٹے کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے پاداش میں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ والدہ تزئین فاطمہ کی چنددنوں قبل رہائی ہوئی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔