اعظم خان سےشکست سے دوچارجیا پردہ کریں گی بی جے پی میں 'غداری' کی شکایت

سماجوادی پارٹی امیدواراعظم خان نےاپنی حریف امیدوارجیا پردہ کوایک لاکھ 9 ہزار997 ووٹوں سےشکست دی۔ اعظم خان کوپانچ لاکھ 59 ہزارووٹ ملے جبکہ جیا پردہ کو4 لاکھ 49  ہزارووٹ ملے۔

May 24, 2019 09:48 PM IST | Updated on: May 24, 2019 09:50 PM IST
اعظم خان سےشکست سے دوچارجیا پردہ کریں گی بی جے پی میں 'غداری' کی شکایت

جیا پردہ: فائل فوٹو

لوک سبھا الیکشن 2019میں رامپورسے بی جے پی امیدوارجیا پردہ کو سماجوادی پارٹی - بہوجن سماج پارٹی اتحاد کےامیدواراعظم خان کےخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رامپورمیں ملی شکست کے بعد بی جے پی لیڈرجیا پردہ نے بڑا بیان دیا ہے۔ جیا پردہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا 'میں پارٹی کے سینئرلیڈروں سے بات کروں گی اوران لوگوں کے بارے میں بتاوں گی، جنہوں نے مخالف پارٹی کی مدد کی'۔

بالی ووڈ اداکارہ اوربی جے پی لیڈر جیا پردہ نے کہا کہ مخالف پارٹی کی مدد کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کےلئے پارٹی کے سینئرلیڈروں سے کہوں گی۔ اس سے قبل بی جے پی امیدوارجیا پردہ پربولتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کسی کا نام نہیں لیا۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی شکایت ہے کہ میڈیا کے ساتھیوں اورہمارے سیاسی مخالفین نے ہم پرگھٹیا الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آنجہانی والدین تک کوگالیاں دی گئیں۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی امیدواراعظم خان نے اپنی حریف امیدوارجیا پردہ کو ایک لاکھ 9 ہزار 997 ووٹوں سے شکست دی۔

Rampur Result

اعظم خان کو پانچ لاکھ 59 ہزار177 ووٹ ملے جبکہ جیا پردہ کو 4 لاکھ 49 ہزار180 ووٹ ملے۔ وہیں کانگریس امیدوارسنجےکپورکو35 ہزار9 ووٹ ملے۔ سال 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے نیپال سنگھ یہاں سے جیتے تھے۔

Loading...