ایس پی لیڈر اعظم خان کو عدالت سے لگا بڑا جھٹکا ، پیشگی ضمانت کی عرضی ہوئی خارج

اترپردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ عدالت نے اعظم خان کی 8 معاملات میں پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کردی ہے ۔

Oct 05, 2019 10:28 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 10:28 PM IST
ایس پی لیڈر اعظم خان کو عدالت سے لگا بڑا جھٹکا ، پیشگی ضمانت کی عرضی ہوئی خارج

اعظم خان

اترپردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ عدالت نے اعظم خان کی 8 معاملات میں پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کردی ہے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ یتیم خانہ کے کیسوں میں پیشگی ضمانت کیلئے 8 عرضیاں داخل کی گئی تھیں ، جن پر ہفتہ کو سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی تھی ۔

سرکاری وکیل کے مطابق نوابی دور میں غریبوں کو رہنے کیلئے یتیم خانہ میں جگہ دی گئی تھی ۔ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں اس جگہ کو زبردستی خالی کرایا گیا ، لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور ان کے سامان لوٹ لئے گئے ۔ یہ سبھی الزامات ایف آئی آر میں درج کرائے گئے تھے ۔ 8 کیسز تھے ، جن پر ہفتہ کو سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم خان کی پیشگی ضمانت کی عرضیاں خارج کردیں ۔ سبھی معاملات شہر کوتوالی سے وابستہ ہیں ۔

Loading...

بتادیں کہ شہر کوتوالی اور تھانہ عظیم نگر میں اعظم خان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کے معاملات میں 452 ، 379 ، 427 ، 448 ، 395 ، 504 ، 506 اور 120 بی کے تحت 9 مقدمے درج کئے گئے تھے ۔ سبھی 9 مقدموں میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اعظم خان کی طرف سے رامپور کی اے ڈی جی عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست داخل کی گئی تھی ۔ معاملے کی تین اکتوبر کو سماعت ہونی تھی ، لیکن سماعت نہیں ہوسکی تھی ۔ اے ڈی جے تین کی عدالت نے معاملہ کی اگلی سماعت کی  تاریخ پانچ اکتوبر مقرر کی تھی ۔

اس سے پہلے منگل کو جل نگم گھوٹالہ معاملہ میں ملزم اعظم خان لکھنو میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے ، جہاں ان سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی ۔ ویسے رام پور میں مقامی ایس آئی ٹی نے گزشتہ دنوں اعظم خان کو پھر سے نوٹس جاری کیا ۔ دراصل اعظم خان جوہر یونیورسٹی کے چانسلر ہیں اور کسانوں کی زمین قبضہ کرنے کے معاملہ میں ایس آئی ٹی کو ان کا بیان درج کرنا ہے ۔ اس سے پہلے ایس آئی ٹی نے 25 ستمبر کو اعظم خان کو طلب کیا تھا ، لیکن اس وقت وہ نہیں پہنچے تھے ۔

Loading...