اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبد اللہ اعظم کو پولیس نے حراست میں لیا ، جانچ میں رخنہ ڈالنے کا الزام

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبد اللہ اعظم کو پولیس کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ۔

Jul 31, 2019 02:46 PM IST | Updated on: Jul 31, 2019 02:49 PM IST
اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبد اللہ اعظم کو پولیس نے حراست میں لیا ، جانچ میں رخنہ ڈالنے کا الزام

بریکنگ نیوز : اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبد اللہ کو پولیس نے حراست میں لیا

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبد اللہ اعظم کو پولیس کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ۔ مدرسہ عالیہ سے چوری ہوئی کتابوں کے معاملہ میں آج دوسرے دن بھی پولیس جوہر یونیورسٹی میں چھاپہ ماری کررہی تھی ۔ اسی دوران پولیس کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں عبد اللہ اعظم کو سی او سٹی اپنے ساتھ لے گئے ۔ فی الحال پولیس کی ٹیم جوہر یونیورسٹی میں موجود ہے ۔

عبداللہ اعظم سوار سے ممبر اسمبلی ہیں ۔ ایس پی ڈاکٹر اجے پال نے بتایا کہ کام میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے ۔ ابھی انہیں کہاں لے جایا گیا ہے ، اس کی جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔ بتادیں کہ کل پولیس نے جوہر یونیورسٹی سے چوری ہوئی 2000 کتابوں کو برآمد کیا تھا ۔

Loading...

عبد اللہ اعظم کے خلاف پہلے سے ہی اترپردیش پولیس نے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا تھا ۔ ایک سابق وزیر کے بیٹے کی تحریر پر یہ ایف آئی آر درج گئی ہے ۔ عبداللہ اعظم کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

بتادیں کہ حال ہی میں زمین مافیا قرار دئے گئے اعظم خان کو پچھلے کچھ دنوں میں کئی جھٹکے لگے ہیں ۔ ان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے سے وابستہ 27 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ دوسری طرف رامپور ضلع انتظامیہ نے جوہر ٹرسٹ کو لیز پر دی گئی دو عمارتیں ، مدرسہ عالیہ اور دار العوام کی لیز کو رد کرنے کی سفارش انتظامیہ سے کی ہے ۔

Loading...