رام پور ضمنی الیکشن نتائج 2019 : ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کے قریب

ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن سے نویں راونڈ کی گنتی کے بعد 14 ہزار سے زیادہ کے ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔

Oct 24, 2019 12:31 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 12:33 PM IST
رام پور ضمنی الیکشن نتائج 2019 : ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کے قریب

ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کے قریب

لکھنؤ۔ اترپردیش کی رامپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کی جانب گامزن ہیں اور انہوں نے اپنے حریف امیدوار پر 14 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن سے نویں راونڈ کی گنتی کے بعد 14 ہزار سے زیادہ کے ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ رامپور میں کانگریس تیسرے اور بہوجن سماج پارٹی چوتھے مقام پر ہے۔

Loading...

سماج وادی پارٹی اور اعظم خان دونوں کے لئے رام پور کی سیٹ وقار کا سوال ہے۔ اعظم خان کے خلاف ضلع انتظامیہ کی ہوئی کارروائی کے بعد اس سیٹ پر جذباتی کارڈ کھیلا گیا ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...