بی ایڈ کی طالبہ کو اپنے ٹیچر سے ہوا پیار ، بات آگے بڑھی تو چکانی پڑی یہ بڑی قیمت

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی ملزم ٹیچر پر شادی کیلئے دباو ڈال رہی تھی ، جس سے پریشان ہو کر ملزم نے اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ مل کر اس کا قتل کردیا ۔

Oct 05, 2019 08:06 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 08:06 PM IST
بی ایڈ کی طالبہ کو اپنے ٹیچر سے ہوا پیار ، بات آگے بڑھی تو چکانی پڑی یہ بڑی قیمت

بی ایڈ کی طالبہ کو اپنے ٹیچر سے ہوا پیار ، بات آگے بڑھی تو بھگتنا پڑا یہ سنگین خمیازہ

دہلی پولیس نے کراول نگر میں 25 سال کی ایک لڑکی کے قتل کا معاملہ سلجھانے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا اس کو ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر نے ہی قتل کیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے ایک رشتہ دار کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ گزشتہ اتوار کو دہلی کے کراول نگر علاقہ میں نالے کے نزدیک ایک بیگ پڑا ملا تھا ۔ بیگ سے بدبو آنے پر لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی ۔ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر بیگ کھولا تو اس میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملی ۔ لاش کافی خراب ہوچکی تھی ۔ پولیس نے اپنی ابتدائی جانچ میں لڑکی کی شناخت کرلی ۔ مقتولہ لڑکی بی ایڈ کی طالبہ تھی ، جو گزشتہ 25 ستمبر سے اپنے گھر سے لاپتہ تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی ملزم ٹیچر پر شادی کیلئے دباو ڈال رہی تھی ، جس سے پریشان ہو کر ملزم نے اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ مل کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ یہ معاشقہ کا معاملہ ہے ۔ مقتولہ کے دوستوں نے دہلی پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا اپنے ٹیچر کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا ۔ پولیس ملزم سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی تھی ، لیکن وہ جھوٹ بول رہا تھا ۔ تاہم جب اس سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے لڑکی کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔

Loading...

 delhi news, delhi police, murder, sex, love, marriage, karawal nagar, हत्या, प्रेम प्रसंग, प्रेमी ने की हत्या, बैग में लाश बरामद, दिल्ली पुलिस, नौशाद, ट्यूटर, बीएड छात्रा

جس بے رحمی سے لڑکی کا قتل کیا گیا تھا ، اس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ قاتلوں نے لڑکی کا قتل کرکے اس کی لاش کو بیگ میں ڈال کر پھینک دیا تھا ۔ پولیس نے نالے کے نزدیک نصب سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی جانچ شروع کی تو اس میں ملزم اس علاقہ سے کچھ دیر پہلے گزرتا ہوا نظر آیا تھا۔

Loading...