ملک کے اتحاد کیلئے دفعہ 370 کا ختم ہونا ضروری ، آزادی کے بعد سے جس کا انتظار تھا اب وہ ہونے والا ہے : بابا رام دیو

بابا رام دیو نے اتوار کو کشمیر کے معاملہ پر کہا کہ آزادی کے بعد سے جس کا انتظار تھا اب وہ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کیا جائے ۔

Aug 05, 2019 08:33 AM IST | Updated on: Aug 05, 2019 08:34 AM IST
ملک کے اتحاد کیلئے دفعہ 370 کا ختم ہونا ضروری ، آزادی کے بعد سے جس کا انتظار تھا اب وہ ہونے والا ہے : بابا رام دیو

بابا رام دیو ۔ فائل فوٹو ۔

جموں و کشمیر میں مسلسل خراب ہو رہے حالات کے پیش نظر حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے وادی سے سبھی کو نکل جانے کیلئے کہا ہے ، جس کی وجہ سے دفعہ 370 اور رام مندر کی تعمیر جیسے معاملات پر یوگ گرو بابا رام دیو کا بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔ بابا رام دیو نے اتوار کو کشمیر کے معاملہ پر کہا کہ آزادی کے بعد سے جس کا انتظار تھا اب وہ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کیا جائے ۔

دراصل ہری دوار میں واقع پتنجلی یوگ پیٹھ میں اتوار کو آچاریہ بال کرشنن کے یوم پیدائش کو جڑی بوٹی کے دن کے طور پر منایا گیا ، جس میں بابا رام دیو بھی شرکت کیلئے پہنچے ۔ اسی دوران انہوں نے کشمیر کے معاملہ پر کہا کہ آرٹیکل 370 ختم ہونا چاہئے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کو ختم کرنے کی ہمیشہ وہ حمایت کرتے رہیں گے ۔

Loading...

بابا رام دیو نے کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے والا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے اتحاد کیلئے یہ ضروری بھی ہے کہ ملک میں ایک آئین ، ایک جھنڈا اور ایک ہی ایجنڈہ ہو ۔ ساتھ ہی ساتھ کہا کہ کشمیر میں ملک کی بے عزتی کرنے والوں کو ملک چھوڑنا ہی ہوگا ۔

देश की एकता के लिए जरूरी है कि धारा 370 खत्म हो- बाबा रामदेव ( फाइल फोटो)

وہیں پروگرام میں پہنچنے پر بابا رام دیو کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ پروگرام میں بابا رام دیو کے ساتھ گورنر بے بی رانی موریہ اور وزیر ہرک سنگھ راوت بھی موجود تھے ۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

Loading...