مودی حامی بابا رام دیو نے بھی اب کہا، ملک غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال

بابا رام دیو نے ’پتانجلی ‘کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہنگائی سے مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلا سکتے ہیں۔

Sep 13, 2018 06:42 PM IST | Updated on: Sep 13, 2018 06:46 PM IST
مودی حامی بابا رام دیو نے بھی اب کہا، ملک غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال

یوگ گرو بابا رام دیو: فائل فوٹو

پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے یوگ گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ ملک کے عوام غریبی ،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال ہیں او ر غیرممالک سے کالادھن لانے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔ بابا رام دیو نے ’پتانجلی ‘کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک مہنگائی ،غریبی اور بے روزگاری سے بے حال ہے ۔ مہنگائی سے مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلا سکتے  ہیں ۔

اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ پچھلے انتخابات کے دوران انھوں نے لوگوں سے کہا تھا کہ مودی کے اقتدارمیں آنے پر پٹرول ،ڈیزل 35،40روپئے لیٹر ملیں گے جسکی بی جے پی نے بھی حمایت کی تھی ،یوگ گرونے کہا کہ ،’’میں نے ایسا کہا تھا لیکن حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس لگارکھا ہے ۔ ‘‘ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل مہنگا ہوا ہے ۔ امید ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی مہنگائی سے نجات دلائیں گے ۔

بابارام دیونے کہا کہ ملک کے اندر سے کالادھن نکالنے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اور کچھ سخت قدم اٹھائے گئے ہیں لیکن غیر ممالک سےکالادھن واپس لانے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ لوگ حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ۔غیر ممالک میں کئی لاکھ کروڑ روپئے کالا دھن کی شکل میں ہیں ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں: مودی جی کی جان کو ہے خطرہ ، نوٹ بندی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے مذہبی جنگ : بابا رام دیو

یہ بھی پڑھیں: رام دیو کا متنازعہ بیان: مسلمان بھی گائے کے پیشاب سے کرائیں علاج، قرآن دیتا ہے اجازت

Loading...