بابل سپریونےحیران کردیا 'ٹوئٹرپرلکھا - 'آئے گا توراہل گاندھی ہی'۔

ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد بی جے پی پارلیمنٹ نے کیا فوٹو پوسٹ، کہا- فوٹو دیکھ کرخود کو روک نہیں سکا۔

May 20, 2019 09:56 PM IST | Updated on: May 20, 2019 09:56 PM IST
بابل سپریونےحیران کردیا 'ٹوئٹرپرلکھا - 'آئے گا توراہل گاندھی ہی'۔

ایگزٹ پول کے بعد مزاحیہ ٹوئٹ کرکےبابل سپریو نےکیا کانگریس پرحملہ۔

لوک سبھا الیکشن کولےکراتوارکوآئے ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ، میم، تصویروں اورالیسٹریشنس سے بھرگیا۔ لوگوں نےایک کے بعد ایک پوسٹ اورٹوئٹ کرنے شروع کئے۔ انہی لوگوں میں سے ایک رہے بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ بابل سپریو، جنہوں نےکچھ ایسا ٹوئٹ کیا کہ وہ چرچا کا موضوع بن گیا۔

انہوں نےایک تصویرٹوئٹ کی، اس تصویرمیں لکھا تھا 'آئے گا توراہل گاندھی ہی'۔ ایک بار توبابل سپریوکی طرف سےکیا ہوا یہ ٹوئٹ دیکھ کرسبھی حیران رہ گئے، لیکن اس ٹوئٹ کے نیچے چھوٹےالفاظ میں لکھا تھا 'تھائی لینڈ ٹورازم'۔ اس کے بعد لوگوں کو اس بارے میں بابل سپریوکا مقصد واضح ہوگیا۔ اس فوٹوکے ساتھ بابل سپریونےلکھا کہ میں اسے شیئرکرنے سے خود کونہیں روک سکتا، جس نے بھی یہ بنایا ہے، وہ جینیئس ہے۔

مہا گٹھ بندھن کوکہا تھا مہا ٹھگ بندھن

اس سے کچھ دن پہلے ہی بی جے پی لیڈر بابل سپریونےاپوزیشن کےعظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن)) کو لےکرزبررست حملہ کیا تھا۔ انہوں نےکہا تھا کہ یہ مہا گٹھ بندھن نہیں ہے، ہندوستان کے لوگ اس مہا ٹھگ بندھن کوکبھی ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ لوگ خود کوہمیشہ سیاست سے اوپررکھتےآئے ہیں۔

درج ہوئی بابل سپریو پرایف آئی آر

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے آسنسول سے بی جے پی کے امیدواربابل سپریوکے خلاف پولیس کومعاملہ درج کرنےکےاحکامات دیئےتھے۔ سپریونےایک بوتھ میں جبراً گھس کر پولنگ ایجنٹ کودھمکایا تھا۔ اس بات کی جانچ کرنےکے بعد کمیشن نےالزامات کو صحیح پایا تھا اوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد بابل سپریونےکہا تھا کہ 6 مرحلوں تک الیکشن کمیشن خاموش تھا اورممتا بنرجی اوران کے معاونین جمہوریت اورانسانیت کا قتل کررہے تھے۔

Loading...