بہرائچ: یوپی کے بہرائچ (Bahraich News) میں دہل دہلانے والا حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیوی نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہنوئی اور سالی میں گزشتہ کئی سالوں سے گہرا معاشقہ (Love Affair) چل رہا تھا، جس کے سبب بہنوئی اور سالی کی پریم کہانی میں رکاوٹ بن رہے شوہر کو دونوں نے مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو بورے میں بھر کر ایک نالے میں پھینک دیا۔
حادثہ بہرائچ ضلع کے تھانہ روپئی ڈیہہ کے انٹہوا گاوں کا ہے۔ جہاں کلیم اپنی بیوی شبنم کے ساتھ رہ رہا تھا۔ شبنم کا معاشقہ اس کے بہنوئی اسلم سے چل رہا تھا، جب بہنوئی اور سالی کے معاشقہ کے بارے میں کلیم کو پتہ چلا تو کلیم اپنی بیوی پر سختی کرنے لگا اور اس کو اذیت بھی دینے لگا۔

پولیس کی گرفت میں ملزمان
تبھی بہنوئی سلیم نے شبنم سے مل کر کلیم کو راستے سے ہٹانے کی سازش رچ کر دونوں نے پہلے کلیم کو اعتماد میں لیا اور کلیم کو دوبارہ نالے کے پاس لے جاکر اسے پہلے نشے میں دھت کیا۔
پھر دونوں نے مل کر کلیم کا گلا دباکر قتل کردیا اور لاش کو ایک بورے میں بھر کر اسے بودرا نالے میں پھینک دیا، جب اس کی اطلاع پولیس کو ملی تو پولیس نے لاش کو نالے سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور قانونی کارروائی کرتے بیوی شبنم اور اس کے عاشق یعنی مہلوک کلیم کے ساڑھو کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے بتایا کہ 15 مارچ کو کلیم خاں باشندہ انٹہوا گاوں سے اچانک کہیں غائب ہوگئے تھے، جس سےمتعلق ان کی بیوی کے ذریعہ 19 مارچ کو ایک گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔