ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تبلیغی جماعت سے وابستہ پروفیسر محمد شاہد کو مقامی سیشن کورٹ سے ملی ضمانت

الہ آباد یونیورسٹی کے پرو فیسر محمد شاہد کو مقامی سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ ان کے علاوہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگر 8 افراد کو بھی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

  • Share this:
تبلیغی جماعت سے وابستہ پروفیسر محمد شاہد کو مقامی سیشن کورٹ سے ملی ضمانت
تبلیغی جماعت سے وابستہ پروفیسر محمد شاہد کو مقامی سیشن کورٹ سے ملی ضمانت

الہ آباد: تبلیغی جماعت کے کارکنان کو پناہ دینے اور وبائی امراض سے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار الہ آباد یونیورسٹی کے پرو فیسر محمد شاہد کو مقامی سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ پروفیسر محمد شاہد کے علاوہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگر 8 افراد کو بھی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ پروفیسر محمد شاہد  سمیت تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو گذشتہ 21 اپریل کو پولیس نے کوارنٹائن سینٹر سےگرفتارکیا تھا۔اس سے پہلے یکم اپریل کو الہ آباد کے تبلیغی مرکز سے ان افراد کو  حراست میں لیا گیا تھا۔


حراست میں لینے کے بعد محکمہ صحت نے تمام افراد کو شہر کے ایک گیسٹ ہاؤس میں کوارنٹائن کر دیا تھا۔ کوارنٹائن کی مدت ختم ہونے پر پولیس نے ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس تھانوں میں مقدمہ درج کرکے نینی سینٹرل جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں 16 افراد کا تعلق غیر ممالک سے ہے۔ ان  غیر ملکیوں میں 9 افراد کا تعلق تھائی لینڈ اور 7 افراد کا تعلق انڈو نیشیا اور ملیشیا  بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار ہونے والے تبلیغی جماعت تمام لوگوں پر تعزیرات ہند کی کئی سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


پروفیسر محمد شاہد کے علاوہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگر 8 افراد کو بھی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
پروفیسر محمد شاہد کے علاوہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگر 8 افراد کو بھی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔


پرو فیسر محمد شاہد کی گرفتاری کے بعد الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کو معطل کر دیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی  تشکیل دی ہے۔ پروفیسر محمد شاہد الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں استاد ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز کے اجتماعات میں شرکت کی تھی۔ پرو فیسر شاہد پر غیر ملکی تبلیغی افراد کو پناہ دینے اور ان کی آمد کی اطلاع  مقامی پولیس کو نہ دینے کا بھی الزام ہے۔

پرو فیسر محمد شاہد کی گرفتاری کے بعد الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کو معطل کر دیا ہے۔
پرو فیسر محمد شاہد کی گرفتاری کے بعد الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کو معطل کر دیا ہے۔


الہ آباد کی سیشن عدالت نے پروفیسر محمد شاہد کے علاوہ تبلیغی جماعت کے جن افراد کی ضمانت عرضی منظور ہے ان میں اسٹیٹ طبیہ کالج کے سابق استاد حکیم خواجہ صبیح الدین، ڈاکٹر مسیح اللہ خان، محمد احمد، محمد طارق، محمد شکیل، وسیم احمد، رضوان الحق اور محمد مصطفیٰ کے نام شامل ہیں۔ تبلیغی جماعت کے وکیل سید محمد نسیم کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے شروعاتی دنوں میں انتظامیہ نے ایک طرفہ طور سے تبلیغی جماعت کے کارکنان کو نشانہ بنانے کا کام کیا ہے۔ ایڈوکیٹ محمد نسیم کا کہنا ہےکہ تبلیغی جماعت کارکنان نے پرسنگین دفعات لگائی گئی ہیں، وہ بے بنیاد ہیں اور ان کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔

First published: Jun 03, 2020 04:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading