یوم فضائیہ پرونگ کمانڈر ابھینندن نے اڑایا مگ۔21، بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے پائلٹوں نے دکھایا دم خم

یوم فضائیہ پر غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر پریڈ ہوئی۔ اس میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان سمیت بالاکوٹ ایئر اسٹرائک میں حصہ لینے والے تمام پائلٹوں نے اپنا دم خم دکھایا۔

Oct 08, 2019 12:01 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 12:45 PM IST
یوم فضائیہ پرونگ کمانڈر ابھینندن نے اڑایا مگ۔21، بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے پائلٹوں نے دکھایا دم خم

ہندستانی فضائیہ نے منگل کو اپنا 87 واں یو م تاسیس منایا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے چیف مارشل آر کےایس بھدوریہ اور بحریہ ایڈمرل کرم ویر سنگھ نے انڈیا گیٹ پر اقع وار میمیوریل جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم فضائیہ پر غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر پریڈ ہوئی۔ اس میں ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان سمیت بالاکوٹ ایئر اسٹرائک میں حصہ لینے والے تمام پائلٹوں نے اپنا دم خم دکھایا۔ ابھینندن نے اس موقع پر مگ۔21 طیارہ اڑایا۔ ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو یوم آزادی پرویر چکر سے نوازا گیا ہے۔

ہندستانی فضائیہ کے 87 ویں یوم تاسیس پر فضائیہ سربراہ راکیش بھدوریہ نے 51 اسکواڈرن اور 9 اسکواڈرن کو فروری میں پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردانہ کیمپوں پر فضائی حملے میں ان کے کردار کیلئے نوازا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر مگ۔21 کے علاوہ تیجس، سارنگ ہیلی کاپٹر، سکھوئی اور گلوب ماسٹر جیسے جنگی جیٹ کے پائلٹوں نے بھی ہوا میں کرتب دکھائے۔

air

آپ کو بتا دیں کہ ہندوستانی فضائیہ کا قیام 8 اکتوبر 1932 کو ہوا تھا۔ ہر سال اس دن ہنڈن بیس پر یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں فضائیہ کے سربراہ اور تینوں مسلح افواج کے اعلی افسران موجود رہتے ہیں۔

Loading...