ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلرام پور: سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی گرفتار

اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف انور ہاشمی کو ہفتہ کو مجرمانہ معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • Share this:
بلرام پور: سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی گرفتار
بلرام پور: سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی گرفتار

سرویش سنگھ


بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف انور ہاشمی کو ہفتہ کو مجرمانہ معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کرنے اور گرام سماج کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کے معاملے میں مطلوب سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف انور ہاشمی کو گرفتارکیا گیا ہے۔


سابق رکن اسمبلی کے اوپر دھوکہ دہی اور سرکاری زمین پر قبضہ کے دو معاملے درج ہیں۔ ایک معاملے کی جانچ کرائم برانچ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر کی گرفتاری سعداللہ نگر واقع دفتر سے کی گئی ہے۔ گرفتاری کے وقت پولیس کے اعلی افسران کے علاوہ بھاری تعداد میں سعداللہ نگر، ریہرا بازار اور اترولہ تھانے کی پولیس موجود تھی۔  انہوں نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی اور ان کے بھائی معروف انور ہاشمی کے نام سے جاری ہتھیار لائسنس کے منسوخی کی بھی کاروائی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عارف سال 2007اورسال 2012 میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔



عارف انور ہاشمی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تھانے میں دو مقدمے درج

وہیں 30 اگست، 2020 کو انل شریواستو کی تحریر پر عارف انور ہاشمی اور ان کے 13 دیگر معاونین کے خلاف سعداللہ نگر تھانے میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کا دوسرا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان میں عارف انور ہاشمی کے بھائی اور محصولات کے کارکن بھی ملزم بنائے گئے ہیں۔ عارف انور ہاشمی اور ان کے بھائیوں پر مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کے اسلحہ لائسنس کو منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دو دن قبل پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) دیو رنجن ورما نے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی اور ان کے بھائی معروف انور ہاشمی کے چار لائسنسی اسلحہ کی منسوخی کی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کرشنا کرونیش کو بھیجی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 05, 2020 09:42 PM IST