உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوگ آج بھی پریشان ، اے ٹی ایم  کے باہر لمبی قطاریں

    آج بھی لوگ صبح سے ہی اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر قطار لگائے ہوئے ہیں ۔ زیادہ تر اے ٹی ایم کام ہی نہیں کر رہے

    آج بھی لوگ صبح سے ہی اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر قطار لگائے ہوئے ہیں ۔ زیادہ تر اے ٹی ایم کام ہی نہیں کر رہے

    آج بھی لوگ صبح سے ہی اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر قطار لگائے ہوئے ہیں ۔ زیادہ تر اے ٹی ایم کام ہی نہیں کر رہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : 500 اور 1000 کے نوٹ بند کیے جانے کے فیصلہ کے بعد ملک بھر میں افراتفری کا ماحول برقرار ہے ۔ آج بھی لوگ صبح سے ہی اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر قطار لگائے ہوئے ہیں ۔ زیادہ تر اے ٹی ایم کام ہی نہیں کر رہے ، جبکہ بینکوں میں بھی کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد کچھ ہی لوگوں کو پیسہ مل رہا ہے ۔ لیکن ان کی دقتیں بھی کم نہیں ہیں ۔ بینک سے جو 2000 کا نوٹ مل رہا ہے ، وہ بھی کام نہیں آ رہا ۔ دکاندار کھلا پیسہ نہ ہونے کا حوالہ دے کر لوگوں کو لوٹا رہے ہیں ۔

      دہلی کے جامعہ نگر میں بینک کے باہر لگی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ لوگ صبح 5 بجے سے قطار میں کھڑے ہیں ۔ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ آئی ہوئی ہیں ، کیونکہ آج اسکول میں چھٹی ہیں اور گھر میں ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی نہیں ہے ۔

      ممبئی میں تیسرے دن بھی لوگوں کی مصیبتیں کم نہیں ہوئیں ۔ صبح صبح لوگ اپنا کام کاج چھوڑ کر بینکوں کے باہر قطار میں کھڑے ہیں ۔ اے ٹی ایم بھی کام نہیں کر رہے ہیں اور اب نقد نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں ۔

      سیکٹر 18 نوئیڈ میں جہاں پہلے دن ایک ایک قطار تھی ، وہیں آج چار قطاریں ہیں ، اے ٹی ایم کا سرور ڈاون ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں ۔  دہلی کے گول مارکیٹ میں كینرا بینک ، یس بینک ، ایچ ڈی ایف سی ، اسٹیٹ بینک ، انڈین اوورسیز بینک اور سینٹرل بینک کے اے ٹی ایم بند ہیں ۔
      First published: