ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آخری وقت پر بنگلہ دیش کے وزیر نے رد کیا ہندوستان کا دورہ ، جانیں کیا ہے اصل وجہ

اوورسیز ریسرچ فاؤنڈیشن ( او آر ایف ) کے ذریعہ دہلی میں 14 جنوری کو رائے سین ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس میں بنگلہ دیش کے وزیر شہریار عالم کو بطور اسپیکر دعوت نامہ بھیجا گیا تھا ۔

  • Share this:
آخری وقت پر بنگلہ دیش کے وزیر نے رد کیا ہندوستان کا دورہ ، جانیں کیا ہے اصل وجہ
آخری وقت پر بنگلہ دیش کے وزیر نے رد کیا ہندوستان کا دورہ ، جانیں کیا ہے اصل وجہ

بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد شہریار عالم کا دورہ ہندوستان منسوخ کردیا گیا ہے ۔ دورہ رد کئے جانے کے بعد میڈیا میں الگ الگ خبریں گردش کرنے لگی تھیں ۔ تاہم بعد میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اس معاملے میں صفائی پیش کی ۔ ہفتہ کے روز جاری کئے گئے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شہریار عالم کا یہ دورہ آخری لمحہ میں منسوخ کردیا گیا ، کیونکہ شہریار عالم وزیر اعظم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دورے پر جارہے ہیں ، اس کے علاوہ دورہ رد کرنے کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔


قابل ذکر ہے کہ اوورسیز ریسرچ فاؤنڈیشن ( او آر ایف ) کے ذریعہ دہلی میں 14 جنوری کو رائے سین ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس میں بنگلہ دیش کے وزیر شہریار عالم کو بطور اسپیکر دعوت نامہ بھیجا گیا تھا ۔ لیکن وہ شرکت نہیں کرسکتے ہیں ، کیونکہ اس کی تاریخ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے متحدہ عرب امارات کے دورہ سے ٹکرا رہی ہے ۔ وہ اس دورہ میں وزیر اعظم کے ساتھ جارہے ہیں ۔ لہذا وہ اس پروگرام کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔


وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے اوورسیز ریسرچ فاؤنڈیشن کو ایک خط بھیجا ہے ، جس میں اس پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی واضح کردی گئی ہے کہ شہریار عالم کے اس دورہ کے دوران دوطرفہ بات چیت نہیں ہونی تھی ۔


خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن اور وزیر داخلہ نے اپنا دورہ ہندوستان بھی منسوخ کردیا تھا ۔ وزیر خارجہ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون سی اے اے ہندوستان کی سیکولر امیج کو کمزور کرے گا ۔ شہریت قانون کی وجہ سے شمال مشرق میں ہونے والے احتجاج کے بعد گوہاٹی میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات بھی ملتوی کردی گئی تھی ۔
First published: Jan 11, 2020 10:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading