اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Sheikh Hasina: آج سے وزیراعظم شیخ حسینہ کادورہ ہند، 7 معاہدوں پردستخط کرنےکاامکان، وزیر خارجہ نےجاری کی تفصیلات

    شیخ حسینہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ مشاورت کریں گی۔

    شیخ حسینہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ مشاورت کریں گی۔

    Bangladesh–India relations: اپنے دورے کے دوران حسینہ اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ مشاورت کرنے کے علاوہ صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکر سے بھی ملاقات کریں گی۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Assam | Hyderabad | Bangladesh
    • Share this:
      بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ (Sheikh Hasina) آج یعنی پیر سے ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ جو کہ 8 ستمبر تک جاری رہے گا۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن (AK Abdul Momen) نے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ (Sheikh Hasina) کے نئی دہلی کے دورے کے موقع پر آبی سربراہی، ریلوے اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ حسینہ واجد اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی (Narendra Modi) کی دعوت پر چار روزہ دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے گی

      بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن مے بتایا کہ حسینہ اور مودی کے درمیان بات چیت کے دوران سیکورٹی تعاون، سرمایہ کاری، بہتر تجارتی تعلقات، بجلی اور توانائی کے شعبے میں تعاون، مشترکہ دریاؤں کے پانی کی تقسیم، آبی وسائل کے انتظام، سرحدی انتظام، منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق معاملات کو ترجیح دی جانے کی توقع ہے۔

      ڈیلی اسٹار اخبار نے مومن کے حوالے سے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ بہت کامیاب رہے گا۔ اس سے ہمارے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ وزیر نے کہا کہ دونوں فریق ایندھن کے تیل پر بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یادداشت برائے مفاہمت (MOU) کے تحت پانی کے انتظام، سائنس اور ٹیکنالوجی، ریلوے، قانون، اطلاعات اور نشریات جیسے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ تاہم مفاہمت ناموں پر بات چیت جاری ہے۔ ان کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Relationship:نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر

      مومن نے کہا کہ یوکرین کے بحران، عالمی اقتصادی بدحالی اور کورونا وبا کے تناظر میں ان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے بہتر تعاون کے خواہاں ہیں۔ تین سال بعد حسینہ واجد کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہوگا۔ انہوں نے 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا۔ حسینہ کے وفد میں وزیر خارجہ مومن، وزیر تجارت ٹیپو منشی، وزیر ریلوے محمد نور الاسلام سوجن اور وزیر اعظم کے اقتصادی امور کے مشیر مشیور اے کے ایم رحمان شامل ہیں۔
      یہ بھی پڑھیں: 

      Mohali fair: موہالی میلے میں ہر جگہ خوف ہی خوف! جوئرائیڈ ہوا تباہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد زخمی

      اپنے دورے کے دوران حسینہ اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ مشاورت کرنے کے علاوہ صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکر سے بھی ملاقات کریں گی۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: