ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات :وزیراعظم شیخ حسینہ 4 روزہ دورے پرکل پہنچیں گی ہندوستان، ان مسائل پرہوگی بات

ہندوستان کے چاردن کے سرکاری دورے پرجمعرات کویہاں آنے والی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران تیستا آبی تقسیم جیسے کئی معاملوں کو خاص طورسے اٹھانے کا امکان ہے۔

  • Share this:
ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات :وزیراعظم شیخ حسینہ 4 روزہ دورے پرکل پہنچیں گی ہندوستان، ان مسائل پرہوگی بات
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ : فائل فوٹو۔

ہندوستان کے چاردن کے سرکاری دورے پرجمعرات کویہاں آنے والی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران تیستا آبی تقسیم جیسے کئی معاملوں کو خاص طورسے اٹھانے کا امکان ہے ۔ پی ایم مودی کی دعوت پر3 اکتوبر کو یہاں آنے والی شیخ حسینہ ہندوستان کی حکومت کے ساتھ کئی دوطرفہ معاہدوں پردستخط کریں گی ۔انکا 5 اکتوبر کووزیراعظم سے ملنے کا پروگرام ہے اور اس دوران وہ تیستا آبی تقسیم سمیت کئی دیگر معاملوں کواٹھاسکتی ہیں ۔


ڈھاکہ سے موصول خبروں کے مطابق حسینہ کے اس دورے کے دوران تیستا آبی تقسیم کے علاوہ آٹھ دیگرندیوں کی آبی تقسیم کے بارے میں بھی بات چیت ہوسکتی ہے ۔اس کے علاوہ دونوں فریق سیلاب اورندیوں کے بندوبست جیسے موضوعات پربات چیت کرسکتے ہیں ۔


تیستا آبی تقسیم کے تعلق سے دونوں ملکوں کے درمیان 2011میں دستخط ہونے تھے لیکن تب مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اس معاہدے پرزورمخالفت کی تھی جسکی وجہ سے تیستا آبی تقسیم سے متعلق معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے اس دورے کے دوران روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ بھی حاوی رہ سکتاہے ۔اس بیچ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ پی ایم مودی کےساتھ ملاقات سے پہلے وزیرخارجہ ایس جے شنکرشیخ حسینہ سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔

First published: Oct 02, 2019 11:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading