ہوم » نیوز » وطن نامہ

راجستھان: حاملہ خاتون کے ساتھ 11 مرتبہ کی گئی اجتماعی عصمت دری۔ اس طرح ہوا خلاصہ

راجستھان کے بانسواڑہ میں حاملہ خاتون کے ساتھ 11 بار اجتماعی عصمت دری کا واقعہ منظرعام پرآیا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمین نے کوخاتون کو5 مختلف مقامات پرلیے جاکراسے ایک نہیں دو نہیں پورے 11 باراپنی ہوس کا شکاربنایا۔

  • Share this:
راجستھان: حاملہ خاتون کے ساتھ 11 مرتبہ کی گئی اجتماعی عصمت دری۔ اس طرح ہوا خلاصہ
علامتی تصویر

راجستھان کے بانسواڑہ میں حاملہ خاتون کے ساتھ 11 بار اجتماعی عصمت دری کا واقعہ منظرعام پرآیا۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمین نے کوخاتون کو5 مختلف مقامات پرلیے جاکراسے ایک نہیں دو نہیں پورے 11 باراپنی ہوس کا شکاربنایا۔ جس کی وجہ سے اس حاملہ خاتون کا اسقاط حمل ہوگیا۔ اس معاملے میں،پولیس نے اس اہم سنیل چارپوٹا کو گرفتارکرلیاہے سنیل پرپہلے سے پانچ ہزار روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیاگیا تھا۔پولیس نے سنیل کے ساتھ اس کے تین دوستوں وکاس ، گبو اور کالجی کو گرفتارکرلیا۔۔ پولیس کے مطابق ، تمام ملزمان نے خاتون کی عصمت دری اس کے علاوہ تینوں ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق،13 جولائی کی رات ، خاتون اپنے عاشق کے ساتھ گاؤں جارہی تھی۔ اسی دوران ہتھیاروں سے لیس سنیل،وکاس اور جتیندر ان کے سامنے آئے اور اس نوجوان سے الجھ گئے۔ملزمین نے خاتون کے عاشق پر تلوار سے حملہ کیا اور اسے بے ہوش کردیا اور خاتون کو اڈ پورہ کے بس اسٹینڈ سے لیکرفرارہوگئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ اتناہی نہیں ملزمین نے اپنے دو دوستوں نریش اور وجئے کو بھی فون کیا اور وہ متاثرہ خاتون کو صبح4 بجے تک اپنی حوس کا شکار بناتے رہے ۔


خاتون کے عشق نے کی خودکشی


اپنی گرل فرینڈ کو بچانے کے قابل نہ ہونے اور معاشرے کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہوکرخاتون کے عاشق نے خودکشی کرلی۔ 14 جولائی کواس کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔ جب پولیس معاملے کی تفتیش کے لئے پہنچی تو، مہلوک عاشق کے موبائل کے ذریعے گرل فرینڈ تک پہنچی۔ اس کے بعد ، پولیس کو معلوم ہوا کہ اس عورت کے ساتھ کئی دن تک اجتماعی عصمت دری ہورہی تھی۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات مکمل کی اورتمام ملزمین کی شناخت کرکے انہیں گرفتارکرلیاگیا۔
First published: Aug 12, 2019 02:40 PM IST