ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاون میں 54فیصد نیٹ ورک 18 کی ویورشپ میں اضافہ، سب سے زیادہ دیکھاگیا وزیراعظم مودی کا خطاب

بی اے آرسی کے سی ای او سنیل للا نےسی این بی سی آوازکو دیئےگئے ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نےبتایاکہ لاک ڈاون کےدوران نیٹ ورک 18 کی ایوریج ڈیلی ریچ (روزانہ اوسط رسائی) کسی دوسرے چینل کےمقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • Share this:

کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کے سبب ہندوستان میں 21 دنوں کا لاک ڈاون ہے۔ آج لاک ڈاون کا چھٹا دن ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے 24 مارچ کو اس کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی کا قوم کےنام یہ خطاب ہندوستان میں ٹی وی چینلوں پر سب سے زیادہ دیکھا گیا پروگرام بن گیا ہے۔ وہیں لاک ڈاون کے6 دنوں کے اندر چینلوں کی ویورشپ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ٹی وی ویورشپ مانیٹرنگ ایجنسی (بی اے آرسی) نے یہ اطلاع دی ہے۔


بی اے آرسی کے سی ای او سنیل للا نے سی این بی سی آواز کو دیئے گئے ایک ایکسکلوزیو انٹرویو میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران نیٹ ورک 18 کی روزانہ اوسط رسائی (ایوریج ڈیلی ریچ) کسی دوسرے چینل کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


بی اے آرسی کے مطابق، ٹی وی نیوزکی ویورشپ میں ایک ہفتےکے اندر 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان چینلوں میں ریجنل چینل بھی شامل ہیں۔ بی اے آر سی کے سی ای او سنیل للا نے سی این بی سی آوازکو دیئے گئے ایکسکلوزیو انٹرویو میں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران نیٹ ورک 18 کی ایوریج ڈیلی ریچ کسی دوسرے چینل کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھا ہے۔ وہیں، ٹی وی نیوزپر ڈیلی ایوریج ریچ میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


 

سنیل للاکے مطابق، اسمارٹ فون اور ڈیجیٹل میڈیم سے زیادہ ویورس جڑے ہیں۔ 76 فیصدی ریڈرس نیوز ایپ سے آرہے ہیں۔ وہیں، ہندوستان میں کووڈ-19 کے انفیکشن کے دوران نیٹ ورک 18 کے پرائم ٹائم ویورشپ میں 54 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ بی اے آرسی کے مطابق، کورونا کے انفیکشن پھیلنےکے ایک ہفتےکے اندرنیٹ ورک 18 تقریباً 10کروڑ ٹی وی ویورس تک پہنچا ہے۔

سنیل للا آگے بتاتے ہیں، ایسے وقت میں جب ملک میں کوئی آفت آئی ہو، تو لوگ حقائق کےلئے پبلک ڈومین کے سورسیز کو دیکھتے ہیں، اس میں ٹی وی پہلا ذریعہ ہوتا ہے۔
First published: Mar 30, 2020 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading